
ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز ٹی-20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں یو ایس اے کے خلاف 3 وکٹ حاصل کیے۔ انہیں ٹورنامنٹ شروع ہونے سے صرف 24 گھنٹے قبل 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، کیونکہ ہرشت رانا چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔ میچ ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں آئے محمد سراج نے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ وہ ورلڈ کپ میں نہیں کھیلیں گے۔ لیکن اوپر والے نے پوری تقدیر بدل دی۔ انہوں نے بتایا کہ سوریہ کمار یادو نے انہیں فون کر کے جب اس بارے میں بتایا تو انہوں نے اسے مذاق سمجھا۔
Published: undefined
پریس کانفرنس کے دوران جذباتی انداز میں محمد سراج نے کہا کہ ’’24 گھنٹے قبل ہی مجھے پتہ چلا اور میں فلائٹ میں بیٹھا تھا تب بھی مجھے ایسا ہی لگ رہا تھا جیسے یہ کوئی خواب ہو، کیونکہ میں نے نہیں سوچا تھا کہ ورلڈ کپ میں کھیلوں گا۔ ایک سال سے پلاننگ چل رہی تھی، میں ٹی-20 نہیں کھیل رہا تھا تو سمجھ آ گیا تھا کہ میں اس ورلڈ کپ میں تو نہیں کھیلوں گا۔ لیکن اوپر والے نے پوری تقدی بدل دی۔ 24 گھنٹے قبل میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ تھا۔ مجھے میسج آیا کہ آپ کا آگے کا کیا پلان ہے؟ تو میں نے کہا کہ مجھے تنگ مت کرو، میں آرام کر رہا ہوں۔ تبھی مجھے سوریہ کمار یادو کا فون آیا۔‘‘
Published: undefined
محمد سراج نے ٹی-20 کے کپتان سوریہ کمار یادو کے فون کال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے سوریہ کمار یادو کا فون آیا انہوں نے کہا کہ ’میاں تیار ہو جا اور بیگ پیک کر کے آ جا‘ میں نے کہا کہ سوریہ بھائی مذاق مت کرو کیونکہ یہ تو ہونے والا نہیں ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ ’میاں میں سچ بول رہا ہوں، آ جا۔‘ تو میرے یہ لیے یہ حیران کن خبر تھی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’اوپر والے نے جو لکھ دیا تو اسے کوئی نہیں بدل سکتا۔ میں ٹیم میں نہ صرف آیا بلکہ میں بھی کھیل گیا۔ اللہ بہت بڑا ہے۔‘‘
Published: undefined
کیا آپ اندر سے جوش میں تھے کہ موقع ملا ہے تو کچھ کرنا ہے؟ اس سوال کے جواب پر سراج نے کہا کہ ’’جذبات تو رہتے ہی ہیں۔ بطور کھلاڑی جب آپ ورلڈ کپ کھیل رہے ہوں تو ایک پروفیشنل کے لیے الگ ہی خواب رہتا ہے۔ میں نے سوچا کہ جیسا رنجی میں کرتا آ رہا ہوں ویسے ہی کرنا ہے۔ نئی گیند پر ہِٹ مارنا آسان نہیں ہوتا تھا، تو وکٹ ٹو وکٹ گیند ڈالو تو وہاں پر وکٹ مل بھی گئے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined