ٹی-20 ورلڈ کپ 2026: چوٹ کے سبب 7 کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر، لسٹ میں ہرشت رانا کا نام بھی شامل

چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اس ٹیم نے اپنے 2 اہم گیندبازوں کو کھو دیا ہے۔ پیٹ کمنز کے بعد جوش ہیزل ووڈ بھی ٹی-20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ہرشت رانا، تصویر سوشل میڈیا بشکریہ&nbsp;@BCCI</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے 24 گھنٹے قبل ہندوستانی ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ تیز گیند باز ہرشت رانا چوٹ کی وجہ سے ٹی-20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہرشت رانا کو جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگی تھی اور اب ان کا جلد صحت یاب ہونا مشکل ہے۔ ہرشت رانا کی جگہ ہندوستانی ٹیم نے محمد سراج کو موقع دیا ہے۔ واضح رہے کہ ہرشت رانا ٹی-20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے والے پہلے کھلاڑی نہیں ہیں۔ ہرشت رانا سمیت 7 کھلاڑی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اس ٹیم نے اپنے 2 اہم گیندبازوں کو کھو دیا ہے۔ پیٹ کمنز کے بعد جوش ہیزل ووڈ بھی ٹی-20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پیٹ کمنز کمر کی انجری کی وجہ سے ٹی-20 ورلڈ کپ سے باہر ہوئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ کو ہیمسٹرنگ اور ایچیلز انجری ہوئی تھی اور وہ اس سے صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں۔ پیٹ کمنز کی جگہ بین دوارشس کو شامل کیا گیا ہے جبکہ جوش ہیزل ووڈ کی جگہ شان ایبٹ کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔


آسٹریلیا کی طرح جنوبی افریقی ٹیم کو بھی انجری کے باعث دوہرا جھٹکا لگا ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز ٹونی ڈی زورزی کی دائیں ہیمسٹرنگ کا پٹھا پھٹ گیا ہے، یہ ہندوستان دورے کے دوران پیش آیا تھا۔ یہ کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ تک فٹ نہیں ہو سکا ہے۔ ان کے علاوہ ڈونوون فریرا بھی ’ایس اے 20‘ کے دوران زخمی ہو گئے تھے، ان کے کندھے پر چوٹ لگی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی چوٹ کی وجہ سے اپنا اہم گیند باز کھویا ہے۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ایڈم ملنے چوٹ کی وجہ سے ٹی-20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس کھلاڑی کو ہیمسٹرنگ کے پھٹنے کی وجہ سے باہر ہونا پڑا ہے، ان کی جگہ کائل جیمیسن کو موقع ملا ہے۔ افغانستان کے تیز گیند باز نوین الحق بھی چوٹ کی وجہ سے ٹی-20 ورلڈ کپ سے باہر ہوئے ہیں۔ اس کھلاڑی کے دائیں کندھے میں اسٹریس فریکچر ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔