اکثر و بیشتر پوچھے گئے سوالات

 

کیا ہے نیشنل ہیرالڈ کنٹریبیوٹ ماڈیول؟

خبروں کی تالیف ایک مہنگا عمل ہے، لیکن ہم نے اپنے محدود وسائل میں بھی لگاتار کوشش کی ہے اور خبروں کو اپنے قارئین کے موافق پیش کیا ہے۔ ہمارے لیے آپ کے جیسے قارئین کا رد عمل اور حوصلہ افزائی بہت اہم ہے، اس سے ہمیں اپنے کام میں لگاتار اصلاح اور آپ کی ضرورتوں کے مطابق انھیں بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ نیشنل ہیرالڈ کا مقصد آزادانہ اور بے خوف صحافت کے ساتھ جمہوری اقدار کا تحفظ کرنا ہے۔ 'کنٹریبیوٹ ماڈیول' کے ذریعہ سے آپ ہمیں آزاد اور بے خوف صحافت ی سمت میں اپنا کام جاری رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

کنٹریبیوشن (امداد) کے کیا فائدے ہیں؟

ہم نے ایسا کنٹریبیوشن ماڈیول بنایا ہے جس میں آپ اپنی پسند کی کوئی بھی رقم کا تعاون کر سکتے ہیں، اور اس کے بدلے میں آپ کو ہماری ویب سائٹ www.qaumiawaz.com ، www.navjivanindia.com اور www.nationalheraldindia.com پر بغیر اشتہارات کے خبریں دیکھنے اور پڑھنے کو ملیں گی۔

کن وسائل یا طریقے سے امداد کے لیے ادائیگی کی جا سکتی ہے؟

آپ کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ، یو پی آئی، ڈیجیٹل والیٹ اور نیٹ بینکنگ کے ذریعہ امداد کر سکتے ہیں۔

کنٹریبیوشن ریوارڈ کے لیے کیا مجھے کئی بار ادائیگی کرنی ہوگی؟

ہمارا کنٹریبیوشن ماڈیول آپ کو بغیر روک ٹوک کے ادائیگی کی سہولت دیتا ہے، جس میں آپ ماہانہ یا سالانہ ادائیگی کو آٹومیٹک موڈ سے کر سکتے ہیں۔ ایک بار ہمارے ماڈیول کا حصہ بننے کے بعد آپ کو بغیر کسی رکاوٹ کے کنٹریبیوشن ریوارڈ کا فائدہ ملتا رہے گا۔ اگر آپ چاہیں تو صرف ایک بار ادائیگی کا متبادل بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

آپ کو کتنے وقت تک ملتے رہیں گے یہ فائدے؟

ماہانہ یا سالانہ ادائیگی کرنے پر، اس مدت کے خاتمہ پر آپ کو کنٹریبیوشن کو رینیو یعنی تجدید کرانی ہوگی اور آپ کو ملنے والے فائدے جاری رہیں گے۔

کیا میں اپنا کنٹریبیوشن رَد کر سکتا ہوں؟

ہم آپ کے ساتھ ہمارے رشتے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی رائے دینی ہے تو آپ ہمیں contribute@nationalheraldindia.com پر لکھ سکتے ہیں، اور ہم اس پر فوراً جواب دیں گے اور آپ کو اس سلسلے میں مدد کریں گے۔ آپ کسی بھی وقت اپنے پروفائل پیج سے اپنا کنٹریبیوشن رد کرنے کی درخواست بھیج سکتے ہیں، جسے آئندہ مدت شروع ہونے پر رد کر دیا جائے گا۔

کیا میں اپنا کنٹریبیوشن پلان بدل سکتا ہوں؟

کوئی بھی پلان لے کر شروع کیا گیا کنٹریبیوشن صرف اگلے مرحلہ سے ہی بدلا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو پہلے اپنے پروفائل پیج سے کنٹریبیوشن پلان سے الگ ہونا ہوگا، اس کے بعد آپ کسی دیگر پلان کا حصہ بن سکتے ہیں۔

کیا مجھے جی ایس ٹی بل دینا ہوگا؟

کارپوریٹ ٹرانجیکشن (لین دین) کے لیے جی ایس ٹی نمبر سمیت بل جاری کیا جائے گا۔ اگر آپ کارپوریٹ یا کمپنی نہیں ہیں اور جی ایس ٹی پر آپ کا رجسٹریشن نہیں ہے تو جی ایس ٹی نمبر دینا لازمی نہیں ہے۔ سبھی کنٹریبیوشن جی ایس ٹی سمیت ہیں۔

کیا میں نقد جمع کرا سکتا ہوں؟

نیشنل ہیرالڈ کی کوشش میں ساتھ دینے کے لیے ہم آپ کے شکرگزار ہیں، لیکن ہم کوئی بھی امداد نقد قبول نہیں کرتے ہیں۔

کیا میں اپنے فائدہ کو کسی دیگر کو منتقل کر سکتا/سکتی ہوں؟

کنٹریبیوشن سے ملنے والے فائدے ناقابل منتقل ہیں یعنی انھیں کسی اور کو ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ سارے فائدے صرف اسی شخص کے لیے ہیں جس نے کنٹریبیوشن ماڈیول کی رکنیت اختیار کی ہے۔ اگر آپ ان فائدوں کو کسی دیگر کو بھی پہنچانا چاہتے ہیں تو ہماری صلاح ہے کہ آپ اپنے دوستوں کو 'نیشنل ہیرالڈ کنٹریبیوشن ماڈیول' کا حصہ بننے کے لیے راغب کریں۔

اس قسم کے کنٹریبیوشن یا ادائیگی کے بعد کیا مجھے عطیہ کا سرٹیفکیٹ ملے گا؟

نیشنل ہیرالڈ کی رکنیت کے لیے پیش کردہ کنٹریبیوشن یا ادائیگی عطیہ نہیں ہے، اس لیے ایسا کوئی بھی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ آپ کے کنٹریبیوشن سے ہماری ادارتی کوششوں کو مدد ملے گی۔