درگاہ حضرت نظام الدینؒ کے سجادہ نشین سید محمد نظامی جاں بحق، گیزر میں دھماکے کے بعد بھڑک اُٹھی آگ

صوفی حضرت نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ کے سجادہ نشین سید محمد نظامی باتھ روم میں گیزر پھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اس واقعہ سے اہل خانہ اورعوام میں غم کی لہردوڑ گئی ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فوٹو سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

قومی راجدھانی واقع بزرگ صوفی حضرت نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ میں ایک دردناک حادثہ سے غم کی لہر دوڑ گئی۔ درگاہ کے سجادہ نشین سید محمد نظامی کا غسل خانے میں اچانک گیزر پھٹنے سے انتقال ہوگیا۔ یہ واقعہ سنیچر کی شام کو پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق سجادہ نشین سید محمد نظامی خواجہ حسن ثانی نظامی کے بھتیجے تھے۔ حادثے پر اہل خانہ اور درگاہ سے وابستہ لوگ صدمے میں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گیزر کے پھٹنے سے باتھ روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

مقامی افراد اور درگاہ انتظامیہ کے اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کرامدادی کام شروع کیا۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ سجادہ نشین سید محمد نظامی کی وفات پر درگاہ کے لوگ اور عقیدت مند گہرے صدمے میں ہیں۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر خراج تحسین اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔


اس حادثے نے سبھی کو حیران اور غمزدہ کر دیا ہے۔ دریں اثنا درگاہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوفی کے لواحقین کی مکمل مدد کی جائے گی اور واقعے کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کے بعد رپورٹ تیار کی جائے گی۔ سجادہ نشین سید محمد نظامی کی ناگہانی وفات پر درگاہ اور ان کے اہل خانہ کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ہر کوئی ان کی مغفرت کی دعا کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔