پاکستان

پاکستان: عمران خان کو خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں لگا زوردار جھٹکا

اتوار کو خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں پولنگ ہوئی، صوبے میں 6 سال کے وقفے کے بعد انتخابات ہوئے، ووٹوں کی گنتی پیر کی صبح شروع ہوئی۔

عمران خان کی فائل تصویر آئی اے این ایس
عمران خان کی فائل تصویر آئی اے این ایس 

خیبرپختونخوا: صوبہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلدیاتی انتخابات کے کئی اضلاع میں انتخابات ہار رہی ہے، جب کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) برتری قائم کئے ہوئے ہے۔ اتوار کو خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں پولنگ ہوئی، صوبے میں 6 سال کے وقفے کے بعد انتخابات ہوئے۔ ووٹوں کی گنتی پیر کی صبح شروع ہوئی۔

Published: undefined

ڈان کی خبر کے مطابق 63 تحصیل کونسلوں کے میئرز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) کے امیدوار اپنے حریفوں پر سبقت لے رہے ہیں، کیونکہ پی ٹی آئی کو صوبے کے کچھ حصوں میں دھچکا لگا ہے۔ جہاں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جماعت اسلامی کی گرفت برقرار ہے۔

Published: undefined

پشاور میں جے یو آئی (ف) کے امیدوار سات میں سے تین کونسلوں میں برتری حاصل کر رہے ہیں، جبکہ دو تحصیلوں میں پی ٹی آئی اور اے این پی کو برتری حاصل ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تشدد کے کئی واقعات ہوئے۔ تشدد میں پانچ افراد مارے گئے اور کچھ پولنگ اسٹیشن تباہ ہو گئے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو باجوڑ میں خودکش بم دھماکے، ضلع بنوں میں پولنگ اہلکاروں کے اغوا، کرک میں جھڑپوں اور کوہاٹ میں وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر حملے جیسے واقعات کی وجہ سے کچھ علاقوں میں انتخابات ملتوی کرنا پڑے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined