قومی خبریں

’پہلے بھیڑ میں کھچڑی کھانے والے وزیر اعلیٰ پر مقدمہ درج ہو‘ ایس پی کارکنان پر کارروائی سے سوامی پرساد برہم

سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ سب سے پہلے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے، کیونکہ وہ جمعہ کے روز گورکھپور میں ہزاروں لوگوں کے ساتھ کھچڑی کھا رہے تھے۔

دلت کے گھر کھچڑی کھاتے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ / یو این آئی
دلت کے گھر کھچڑی کھاتے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ / یو این آئی 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے دفتر پر بڑی تعداد میں لیڈروں اور کارکنان کے جمع ہونے کے بعد پارٹی کے کارکنان کے خلاف کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ سب سے پہلے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے، کیونکہ وہ جمعہ کے روز گورکھپور میں ہزاروں لوگوں کے ساتھ کھچڑی کھا رہے تھے۔

Published: undefined

سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہزاروں لوگوں کے درمیان کھچڑی کھائی۔ لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔‘‘ خیال رہے کہ یوگی حکومت میں وزیر محنت رہے سوامی پرساد موریہ بی جے پی سے علیحدہ ہو چکے ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز ہی سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

Published: undefined

کورونا کے بڑھتے کیسز کے درمیان الیکشن کمیشن نے ریلیوں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اور یہ پابندی 15 جنوری تک جاری رہے گی، لیکن جمعہ کے روز سماجوادی پارٹی کے لکھنؤ میں واقعہ دفتر پر لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا تھا۔ اس معاملہ میں سماجوادی پارٹی کے کم از کم 2500 لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے ڈھائی ہزار لیڈروں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ ان پر وبائی قانون کی دفعہ 269، 270، 144 کے تحت معاملے درج کیے گئے ہیں۔ پولیس نے پہلے ویڈیو گرافی کرائی، جس کے بعد اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی شناخت کی گئی اور پھر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جمعہ کے روز مکر سنکرانتی کے موقع پر بڑی تعداد میں عقیدت مند مذہبی رسومات کے مطابق گورکھپور کے گورکھ ناتھ مندر میں کھچڑی پیش کرنے کے لئے پہنچے تھے۔ اس دوران یہاں سماجی دوری پر عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔ اس سے پہلے جمعہ کی دوپہر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک دلت خاندان کے گھر جا کر کھچڑی کھائی تھی۔ اس پر سوامی پرساد موریہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا کے دور میں ہزاروں لوگوں کے درمیان کھلے عام کھچڑی کھائی ہے اور انہوں نے مثالی ضابطہ اخلاق کی بھی خلاف ورزی کی ہے، لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined