دہلی میں دوسرا ویک اینڈ کرفیو شروع، غیر ضروری سرگرمیوں پر 55 گھنٹوں تک پابندی

دہلی میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جمعہ کی شب سے ویک اینڈ (اختتام ہفتہ) کرفیو نافذ ہو گیا، جس کے بعد اگلے 55 گھنٹوں کے لیے تمام غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی

دہلی نائٹ کرفیو / قومی آواز / وپن
دہلی نائٹ کرفیو / قومی آواز / وپن
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جمعہ کی شب سے ویک اینڈ (اختتام ہفتہ) کرفیو نافذ ہو گیا، جس کے بعد اگلے 55 گھنٹوں کے لیے تمام غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی۔ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے یکم جنوری کو اپنے حکم کے تحت جمعہ کی رات 10 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک ویک اینڈ کرفیو نافذ کیا ہے۔

دہلی میٹرو کے ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ میٹرو ٹرین خدمات اختتام ہفتہ (15-16 جنوری) کو ڈی ڈی ایم اے کے گزشتہ ہفتے جاری کردہ رہنما خطوط کی تعمیل میں باقاعدہ طور پر جاری رہیں گی۔ کرفیو کے دوران میٹرو سروسز اور پبلک ٹرانسپورٹ بسیں پوری سیٹوں کی گنجائش کے ساتھ چلیں گی لیکن مسافرعں کو کھڑے ہو کر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔


ضروری خدمات کے لیے گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے ای پاسز کرفیو کے دوران درست ہوں گے۔ ہفتے کے آخر میں کرفیو کے دوران گروسری، سبزیوں اور پھلوں، ادویات، دودھ اور دیگر ضروری اشیا اور خدمات کے کاروبار کے سوائے بازار بند رہیں گے،۔

ڈی ایم آر سی کے ترجمان نے کہا کہ یلو لائن-ہڈا سٹی سنٹر سے سمے پور بادلی اور بلیو لائن (یعنی دوارکا سیکٹر-21 سے نوئیڈا الیکٹرانک سٹی/ویشالی تک) 15 منٹ کی فریکوئنسی پر ٹرینیں دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ میٹرو تمام روٹس پر 20 منٹ کی فریکوئنسی پر دستیاب ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔