قومی خبریں

بہار اسمبلی میں اگنی پتھ پر ہنگامہ جاری، اپوزیشن لیڈران کی نعرہ بازی

بہار اسمبلی احاطہ میں داخل ہوتے ہی آر جے ڈی، کانگریس اور سی پی ایم اراکین اسمبلی نے نوجوانوں کو روزگار دینے اور اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تختیاں لے کر مظاہرہ شروع کر دیا۔

بہار اسمبلی احاطہ میں اگنی پتھ کے خلاف اراکین اسمبلی کا مظاہرہ
بہار اسمبلی احاطہ میں اگنی پتھ کے خلاف اراکین اسمبلی کا مظاہرہ تصویر آئی اے این ایس

بہار اسمبلی میں مانسون اجلاس کے تیسرے دن بھی اگنی پتھ اسکیم کو لے کر ہنگامہ جاری رہا۔ اہم اپوزیشن پارٹی آر جے ڈی نے صاف کر دیا ہے کہ وہ اگنی پتھ ایشو کو نہیں چھوڑنے والی۔ منگل کو بہار اسمبلی احاطہ میں داخل ہوتے ہی آر جے ڈی، کانگریس اور سی پی ایم اراکین اسمبلی نے نوجوانوں کو روزگار دینے اور اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تختیاں لے کر مظاہرہ شروع کر دیا۔

Published: undefined

اس سے قبل پیر کو اپوزیشن پارٹیوں نے اس منصوبہ کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان میں خوب ہنگامہ کیا تھا۔ اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین ویل میں جا کر منصوبہ کی مخالفت کرتے ہوئے نظر آئے۔ شور شرابہ کے درمیان اسمبلی اسپیکر وجئے کمار سنہا لگاتار ناراض اراکین اسمبلی کو ہنگامہ بند کرنے کی اپیل کرتے رہے، لیکن ان پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ذریعہ 15 دن قبل اگنی پتھ اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے اگلے دن سے ہی پورے ملک میں اس اسکیم کو لے کر مظاہرہ شروع ہو گیا۔ بہار میں بھی پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ بی جے پی کے کئی لیڈران کو مظاہرین نے اپنا نشانہ بھی بنایا تھا۔ احتجاجی مظاہرہ کے نام پر مظاہرین نے دو اضلاع میں بی جے پی دفتر میں آگ لگا دی تھی جب کہ نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی اور بی جے پی ریاستی صدر سنجے جیسوال سمیت کئی سینئر لیڈروں کے گھروں اور گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined