قومی خبریں

یوپی اسمبلی انتخاب بھرتی نکالنے پر ہو، گرمی اور چربی نکالنے پر نہیں: پرینکا گاندھی

وزیر اعلیٰ یوگی کے ذریعہ گرمی ختم کرانے والے بیان پر جہاں آر ایل ڈی چیف نے چربی اتارنے والا بیان دیا تھا، وہیں پرینکا گاندھی نے واضح لفظوں میں کہا کہ اسمبلی انتخاب کا موضوع ’بھرتی نکالنا‘ ہونا چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش اسمبلی انتخاب کو لے کر سبھی سیاسی پارٹیاں انتخابی تشہیر میں لگی ہوئی ہیں۔ کانگریس پارتی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی جمعہ کو غازی آباد میں گھر گھر جا کر تشہیر کر رہی ہیں۔ اسی درمیان انھوں نے اپنے مخالفین پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخاب گرمی یا چربی نکالنے کی نہیں بلکہ بھرتی نکالنے پر ہونا چاہیے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے جمعہ کو غازی آباد کے وجے نگر اور صاحب آباد علاقہ میں عوامی رابطہ کی مہم چلائی۔ انھوں نے لوگوں کے گھر گھر اور دکانوں میں جا کر کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔ کانگریس پارٹی کے تمام کارکنان انتخابی مہم کے دوران ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ اور ’مہر لگے گی ہاتھ پر‘ نعرہ لگاتے ہوئے دکھائی پڑے۔

Published: undefined

دراصل صاحب آباد سے کانگریس کے ترجمان راجیو تیاگی کی بیوی سنگیتا تیاگی کو کانگریس پارٹی نے امیدوار بنایا ہے۔ صاحب آباد میں عوامی رابطہ کے دوران پرینکا گاندھی نے ایک بچے سے ملاقات کی جس کی حاملہ ماں کی کورونا بحران میں موت ہو گئی تھی۔ پرینکا نے بچے اور اس کے کنبہ کی تکلیف سنی اور ہر ممکن مدد کا بھروسہ دیا۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ یوگی کے گرمی ختم کرنے والے بیان پر جہاں آر ایل ڈی چیف جینت چودھری نے چربی اتارنے والا بیان دیا تھا، وہیں اب پرینکا گاندھی نے ان دونوں بیانوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ فضول کی باتیں نہ کریں اور ترقی کی بات کریں۔ عوام پریشان کیوں ہے؟ مہنگائی، بے روزگاری اتنی کیوں ہے؟ تعلیم کی سہولیات نہیں ہیں، سب پر کورونا کی مار پڑی ہے۔ اس انتخاب میں گرمی یا چربی نکالنے کی بات نہیں ہونی چاہیے بلکہ بھرتی نکالنے کی بات ہونی چاہیے۔

Published: undefined

انتخابی تشہیر کے دوران پرینکا گاندھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں ہم نے اپنی تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے بہت کام کیا ہے۔ کانگریس نوجوانوں اور خواتین کی آواز اٹھانے میں لگی ہوئی ہے۔ ہم نے نوجوانوں کے لیے منشور بھی جاری کیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کیسے دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined