قومی خبریں

بنگال انتخابات: 42 مسلمانوں سمیت ٹی ایم سی کی 291 امیدواروں کی فہرست جاری

ممتا بنرجی نے 291 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ٹی ایم سی کی فہرست میں کم از کم 100 چہرے ایسے ہیں جنہیں پہلی مرتبہ موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ بنگال ممتا بنرجی / آئی اے این ایس
وزیر اعلیٰ بنگال ممتا بنرجی / آئی اے این ایس 

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ اپنے روایتی اسمبلی حلقے سے انتخاب نہیں لڑیں گی بلکہ نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی اور بھوانی پور سے ریاستی وزیر شوبھن دیب چٹوپادھیائے انتخاب لڑیں گے۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے 291 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ٹی ایم سی کی فہرست میں کم از کم 100 چہرے ایسے ہیں جنہیں پہلی مرتبہ موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ ٹی ایم سی پہلی پارٹی ہے جس کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں 50 خواتین اور 42 مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے سابق کرکٹر منوج تیواری ہاوڑا کے شیوپور سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ بھوانی پور سیٹ سے شوبھن دیب چٹوپادھیائے انتخابی میدان میں رہیں گے۔ اس کے علاوہ بانکورا سے فلم اسٹار سیان تیکا اور اترپاڑا سے کنچن ملک کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے اس مرتبہ 50 خواتین کو ٹکٹ دیا ہے۔ 79 ایس سی اور 17 ایس ٹی کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔جبکہ 42 مسلم امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ دارجلنگ، کالمپونگ اور کرسیانگ سے گورکھا جن مکتی مورچہ کے امیدوار اعلان کریں گے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں جو بولتی ہوں اس پر قائم رہتی ہوں، میں نے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا اور وہیں سے انتخاب لڑوں گی۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی پارٹی سے کسی بھی 80 سال عمر سے اوپر کے لوگوں کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ میں نے بہت سے دوستوں کو ٹکٹ نہیں دیا ہے میں ان لوگوں کی شکر گزار ہوں۔ جن اہم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے ان میں سابق آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر، کرکٹرمنوج تیواری ودیگر شامل ہیں۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ پارٹی کے سینئر لیڈروں کو ٹکٹ نہیں دے پا رہی ہیں، کیوںکہ پارٹی میں کئی نئے چہروں کو آگے لانا تھا۔ اس لئے کئی سینئر لیڈروں کو ٹکٹ نہیں دیا جا رہا ہے۔ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آئے گی تو وہ ودھان پریشد کی تشکیل دیں گی تو وہاں پارٹی کے سینئر لیڈروں کو امیدوار بنائے گی۔ خیال رہے کہ دسمبر میں شوبھندو ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کی وجہ سے ممتا بنرجی نے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined