واٹس ایپ کا ’ڈیسک ٹاپ‘ ورزن اپ گریڈ، آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا اضافہ

اس وقت وٹس ایپ کو دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد استعمال کر رہی ہے۔ وٹس ایپ نے نئے سال کے آغاز پر ایک ارب 40 کروڑ صوتی اور ویڈیو کالیں ریکارڈ کی تھیں۔

واٹس ایپ / آئی اے این ایس
واٹس ایپ / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

فیس بُک نے وٹس ایپ کے ڈسک ٹاپ ورژن میں آواز اور ویڈیو کے فیچر متعارف کرا دیئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اب صارفین ڈسک ٹاپ اسکرینوں کو پورٹریٹ اور لینڈاسکیپ دونوں طریقوں سے محفوظ کالز کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

بڑی اسکرینوں پر اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کے بعد وٹس ایپ بھی ویڈیو کانفرنس کی خدمات مہیا کرنے والی بڑی کمپنیوں زوم اور گوگل میٹ کے ہم پلہ آجائے گی، لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا فیس بُک ان دونوں کمپنیوں کے ساتھ ٹیلی مواصلات کی دنیا میں کوئی مسابقت بھی چاہتی ہے۔ اس وقت وٹس ایپ کو دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد استعمال کر رہی ہے۔ وٹس ایپ نے نئے سال کے آغاز پر ایک ارب 40 کروڑ صوتی اور ویڈیو کالیں ریکارڈ کی تھیں۔


گزشتہ سال دنیا میں کووڈ-19 کی وبا پھیلنے کے بعد اس ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وہ گھروں میں قیام، قرنطین یا تنہائی کے وقت اس ایپ سے ویڈیو کال کے ذریعے اپنے پیاروں سے رابطے میں رہے ہیں۔

اس کے علاوہ وبا کے دوران اس ایپ کو تدریسی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے اور کیا جا رہا ہے۔ اساتذہ اپنے شاگردوں کو وٹس ایپ کے ذریعے تحریری اور تقریری شکل میں اسباق بھیجتے یا ان سے تعلیمی مقاصد کے لیے رابطے میں رہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔