قومی خبریں

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

ای ڈی نے 31 جنوری کو ہیمنت سورین کو زمین پر غیر قانونی قبضے اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ اپنی گرفتاری کے ڈھائی ماہ بعد پہلی بار انہوں نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہیمنت سورین /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ہیمنت سورین /  تصویر: آئی اے این ایس

 

زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت مانگا جسے عدالت نے قبول کرلیا۔ اب اس کیس کی اگلی سماعت 23 اپریل کو ہوگی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 31 جنوری کو ای ڈی نے ہیمنت سورین کو رانچی کے بڑگائی علاقے میں 8.66 ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضے اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ ہیمنت سورین کے علاوہ ای ڈی نے 30 مارچ کو زمین کے اصل مالک راج کمار پاہن، ونود کمار، ریونیو سب انسپکٹر بھانو پرتاپ پرساد اور ایک دیگر کے خلاف بھی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔

Published: undefined

ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ ہیمنت سورین نے نہ صرف غیر قانونی طور پر زمین حاصل کی بلکہ تحقیقات شروع ہونے پر ثبوتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ ہیمنت سورین نے گرفتاری کے ڈھائی ماہ بعد پہلی بار ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined