بی ایس پی نے کیا مزید 11 امیدواروں کا اعلان، پی ایم مودی کے سامنے اطہر جمال لاری کو اتارا

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی بیوی اور مین پوری سے ایس پی امیدوار ڈمپل یادو کے خلاف بی ایس پی نے اپنا امیدوار تبدیل کیا ہے۔ گلشن دیو شاکیا کا ٹکٹ منسوخ کر کے شیو پرساد یادو کو میدان میں اتارا ہے۔

مایاوتی، تصویر یو این آئی
مایاوتی، تصویر یو این آئی
user

آئی اے این ایس

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے منگل کو لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے مزید 11 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ وارانسی میں وزیر اعظم مودی کے سامنے اس نے اطہر جمال لاری کو میدان میں اتارا ہے، جبکہ مین پوری میں ڈمپل یادو کے خلاف امیدوار کو تبدیل کرکے شیو پرساد یادو کو ٹکٹ دیا ہے۔

بی ایس پی نے منگل کو امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی۔ اس میں 11 امیدواروں کے نام ہیں۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی بیوی اور مین پوری سے ایس پی امیدوار ڈمپل یادو کے خلاف بی ایس پی نے اپنا امیدوار تبدیل کیا ہے۔ گلشن دیو شاکیا کا ٹکٹ منسوخ کر کے شیو پرساد یادو کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ وارانسی سے پی ایم مودی کا مقابلہ کرنے کے لیے اطہر جمال لاری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ جونپور کے سابق ایم پی دھننجے سنگھ کی بیوی سری کلا سنگھ ریڈی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔


بلیا سے بی جے پی امیدوار اور سابق وزیر اعظم چندر شیکھر کے بیٹے نیرج شیکھر کے سامنے للن سنگھ یادو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ غازی پور سے ڈاکٹر امیش کمار سنگھ کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ یہاں سے ایس پی نے افضل انصاری اور بی جے پی نے پارس ناتھ رائے کو ٹکٹ دیا ہے۔ خواجہ شمس الدین کو ڈومریا گنج سے بی جے پی امیدوار جگدمبیکا پال کے خلاف ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ادراج ورما کو سلطان پور سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ مینکا گاندھی یہاں سے بی جے پی کی امیدوار ہیں۔ اس کے علاوہ بریلی سے چھوٹے لال گنگوار، فرخ آباد سے کرانتی پانڈے اور باندہ سے مینک دویدی کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ بدایوں سے شیو پال یادو کے بیٹے آدتیہ یادو کے خلاف مسلم خان کو ٹکٹ دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔