قومی خبریں

کورونا سے دہلی بے حال، 24 گھنٹوں میں 27561 نئے کیسز درج، 40 اموات

کورونا سے اب تک ہوئی ہلاکتوں کی بات کی جائے تو یہ تعداد 25 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے، دہشت ناک بات یہ ہے کہ 12 جنوری کو دہلی میں انفیکشن کی شرح 26.22 فیصد درج کی گئی۔

کورونا ٹیسٹ، تصویر یو این آئی
کورونا ٹیسٹ، تصویر یو این آئی 

ہندوستان میں کورونا کی رفتار دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں حالات انتہائی تشویشناک نظر آ رہے ہیں کیونکہ سرگرم کیسز کی تعداد بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 ہزار 561 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جو خطرناک حالات کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اس دوران 40 مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ نیا سال شروع ہونے کے بعد سے اب تک 133 کورونا متاثرین کی موت ہو چکی ہے۔ کورونا سے اب تک ہوئی ہلاکتوں کی بات کی جائے تو یہ تعداد 25 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے۔ دہشت ناک بات یہ ہے کہ 12 جنوری کو دہلی میں انفیکشن کی شرح 26.22 فیصد درج کی گئی۔

Published: undefined

دہلی میں اس وقت 56 ہزار 991 مریض ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ راجدھانی میں سرگرم کورونا مریضوں کی شرح 4.79 فیصد ہے جب کہ ریکوری شرح 93.70 فیصد ہے۔ 24 گھنٹے میں 14 ہزار 957 لوگ ڈسچارج ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 15 لاکھ 5 ہزار 31 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ دہلی میں کینٹنمنٹ زون کی تعداد ابھی 20 ہزار 878 ہے، جب کہ کورونا سے اموات کی شرح 1.5 فیصد ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ منگل کے روز 21 ہزار 259، پیر کے روز 19 ہزار 166 اور اتوار کے روز 22 ہزار سے زائد نئے کورونا معاملے سامنے آئے تھے۔ ان تین دنوں میں انفیکشن کی شرح بالترتیب 25.65، 25 اور 23 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ گزشتہ 8 مہینے میں سب سے زیادہ کورونا کے معاملے بدھ کو ہی سامنے آئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined