امریکہ میں بچوں پر قہر بن کر ٹوٹ رہا کورونا، اب تک 85 لاکھ نونہال متاثر

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس اور چلڈرن ہاسپیٹل ایسو سی ایشن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بچوں میں کورونا معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ملک میں 6 جنوری تک 84 لاکھ 71 ہزار 3 بچے متاثر ہو چکے تھے۔

ماسک کے ساتھ نوزائیدہ بچہ
ماسک کے ساتھ نوزائیدہ بچہ
user

قومی آوازبیورو

امریکہ میں وبا کی شروعات کے بعد سے اب تک تقریباً 85 لاکھ بچے کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی تیسری لہر میں امریکہ کے بچوں میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق بچوں میں کورونا کے معاملے وبا کی گزشتہ لہروں کے عروج سے کہیں زیادہ ہیں۔

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) اور چلڈرن ہاسپیٹل ایسو سی ایشن کی نئی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بچوں میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ملک بھر میں 6 جنوری تک مجموعی طور پر 84 لاکھ 71 ہزار 3 بچے کورونا سے متاثر ہو چکے تھے۔ اسی کے ساتھ بچوں میں مصدقہ معاملوں کا فیصد 17.4 ہو گیا ہے۔


اے اے پی کے مطابق 6 جنوری تک کورونا کے 5 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ بچے کورونا متاثر پائے گئے جو ایک ہفتہ پہلے کے مقابلے میں 78 فیصد کا اضافہ ہے اور دو ہفتہ پہلے کے معاملے میں تقریباً تین گنا اضافہ ہے۔ اے اے پی کے مطابق یہ لگاتار 22واں ہفتہ ہے جب امریکہ میں بچوں میں کورونا کے معاملے ایک لاکھ سے اوپر ہیں۔ ستمبر کے پہلے ہفتہ سے اب تک 34 لاکھ سے زیادہ بچوں کے معاملے سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کُل رپورٹ کیے گئے اسپتالوں میں بچوں کا 1.7 سے 4.3 فیصد اور سبھی کورونا اموات کا 0 سے 0.27 فیصد حصہ ہے۔ اے اے پی نے رپورٹ میں کہا کہ نئے ویریئنٹ سے متعلقہ بیماری کی سنگینی کے ساتھ ساتھ ممکنہ طویل مدتی اثرات کا جائزہ کرنے کے لیے زیادہ ڈاٹا اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔