قومی خبریں

’اتحاد سے گھبرائی بی جے پی! کیجریوال کو گرفتار کرنے کی تیاری‘ عام آدمی پارٹی کا دعویٰ

عام آدمی پارٹی کے لیڈر سوربھ بھردواج نے کہا، ’’سوال یہ ہے کہ مرکزی حکومت اتنی جلد بازی کیوں دکھا رہی ہے؟ بی جے پی سے جڑے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ اگر اتحاد ہوتا ہے تو اروند کیجریوال جیل جائیں گے‘‘

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال، فائل فوٹو</p></div>

وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال، فائل فوٹو

 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو لے کر دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا! میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیجریوال حکومت میں وزیر اور عام آدمی پارٹی کے رہنما سوربھ بھاردواج نے کہا، "ہمیں معلوم ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اگلے 2-3 دنوں میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ ٹھوس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے لیے نہ صرف ای ڈی بلکہ سی بی آئی بھی اقدامات کر رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

سوربھ بھاردواج نے مزید کہا، ’’سوال یہ ہے کہ مرکزی حکومت اتنی جلد بازی کیوں دکھا رہی ہے؟ بی جے پی سے وابستہ لوگ بھی ہمیں کہہ رہے ہیں کہ اگر (کانگریس کے ساتھ) اتحاد ہوتا ہے، تو اروند کیجریوال جیل جائیں گے اور اگر انہیں باہر دیکھنا چاہتے ہیں تو ایک ہی راستہ ہے کہ اروند کیجریوال کانگریس کے ساتھ اتحاد کا حصہ نہ بنیں۔ یہ واضح ہے کہ بی جے پی بہت گھبرائی ہوئی ہے۔‘‘

Published: undefined

اس سے پہلے 22 فروری کو ای ڈی نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے سی ایم کیجریوال کو 7 واں سمن بھیجا تھا۔ ای ڈی نے پہلے کیجریوال کو چھ بار سمن بھیجا تھا لیکن دہلی کے وزیر اعلی ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ دہلی شراب پالیسی معاملے میں مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے الزامات لگے ہیں۔ ای ڈی اس معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو مسلسل سمن جاری کر رہی ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے 14 فروری کو بھی ای ڈی نے کیجریوال کو پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیجا تھا لیکن کیجریوال ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے۔ اس سے قبل گزشتہ سال 2 نومبر، 21 دسمبر اور اس سال 3 جنوری، 18 جنوری اور 2 فروری کو بھی ای ڈی نے سی این کیجریوال کو پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined