قومی خبریں

بہار: نتیش کمار کی سیکورٹی توڑ کر ایک شخص نے مارا گھونسا، ڈی جی پی کٹہرے میں!

وزیر اعلیٰ نتیش کمار بختیار پور میں مجاہد آزادی پنڈت شیل بھدر یاجی کے مجسمہ پر خراج عقیدت پیش کرنے پہنچتے تھے جب شنکر ورما عرف چھوٹو نامی شخص نے سیکورٹی توڑ کو پیچھے سے انھیں ایک گھونسا مار دیا۔

نتیش کمار اور ایس کے سنگھل
نتیش کمار اور ایس کے سنگھل تصویر آئی اے این ایس

بہار کے بختیار پور میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سیکورٹی توڑے جانے کا معاملہ 27 مارچ کو سامنے آیا تھا، جس کے بعد ڈی جی پی کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔ نتیش کمار کی سیکورٹی توڑ کر انھیں گھونسا مارے جانے کے واقعہ کے ایک دن بعد آر جے ڈی لیڈروں نے پیر کے روز بہار کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) ایس کے سنگھل کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آر جے ڈی رکن اسمبلی للت یادو نے پیر کے روز اسمبلی میں سیکورٹی توڑے جانے کا ایشو اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ ریاست میں محفوظ نہیں ہیں، تو ہم کیسے امید کریں کہ ریاست کے عام لوگ محفوظ رہیں گے۔

Published: undefined

للت یادو نے کہا کہ ’’یہ ایک سنگین سیکورٹی چوک ہے۔ ہمارے وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی سے پوری طرح سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ اگر ہم اپنے وزیر اعلیٰ کی حفاظت نہیں کرتے ہیں تو اسپیشل برانچ اور ڈی جی پی کی حقیقت کیا ہوگی۔ اس لیے ہم نے ڈی جی پی سنجیو کمار سنگھل کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

اسمبلی میں ان کے دلائل کے بعد اسپیکر وجے سنہا نے بھی اس معاملے پر اظہار فکر کیا۔ انھوں نے نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد سے ایوان کو واقعہ کی جانکاری دینے کو کہا۔ انھوں نے بھی واقعہ پر فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت حالات کا جائزہ لے رہی ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، اس سے بچنے کے لیے اقدام کیے جا رہے ہیں۔ حالانکہ اپوزیشن لیڈر نائب وزیر اعلیٰ کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئے اور انھوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ اتوار کے روز وزیر اعلیٰ نتیش کمار پٹنہ سے ملحق بختیار پور بازار میں مجاہد آزادی اور سماجی کارکن پنڈت شیل بھدر یاجی کے مجسمہ پر خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے تھے۔ وہ جیسے ہی مجسمہ کے پاس پہنچے ایک ذہنی طور پر معذور شخص شنکر کمار ورما عرف چھوٹو سیکورٹی توڑ کر وہاں پہنچ گیا اور نتیش کمار کو پیچھے سے ایک گھونسا مار دیا۔ بعد ازاں سیکورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا اور حراست میں لے لیا۔

Published: undefined

حالانکہ واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ نے سیکورٹی اہلکاروں سے حملہ آور شنکر ورما کے خلاف کارروائی نہیں کرنے کو کہا۔ انھوں نے سیکورٹی اہلکاروں سے اس مسئلہ کا حل نکالنے کو بھی کہا اور ساتھ ہی اس کا علاج کرانے کو بھی کہا ہے۔ اس درمیان بختیار پور کے کاروباریوں نے شہر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے کالے ریبن پہن کر بازار میں وزیر اعلیٰ کے تئیں احترام کا اظہار کرنے کے لیے احتجاجی مارچ بھی نکالا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined