عالمی خبریں

میانمار تختہ پلٹ: درجنوں افراد ہلاک، ٹریڈ یونین کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال شروع

ینگون میں احتجاج کے دوران شہریوں کی شرکت کو روکنے کے لئے فوج اور پولیس کی جانب سے جگہ جگہ چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ینگون: فروری میں میانمار کی منتخب سرکار کو بے دخل کرنے اور فوج کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد سے احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ جاری ہے۔ اور اب تک فوج اور پولیس کے ہاتھوں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ اب اسی احتجاج و مظاہرہ کو جاری رکھتے ہوئے میانمار میں جمہوریت کی بحالی کے حق میں ٹریڈ یونین کی اپیل پر ملک بھر میں ہڑتال شروع ہے۔

Published: undefined

ینگون میں احتجاج میں شہریوں کی شرکت کو روکنے کے لئے فوج اور پولیس کی جانب سے جگہ جگہ چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ گزشتہ روز میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک کا سب بڑا احتجاج کیا گیا، جبکہ ینگون میں احتجاج میں شریک تین افراد کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار بھی کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined