کرکٹ

معین علی ’آرڈر آف دی برٹش ایمپایر‘ ایوارڈ سے سرفراز

34 سالہ معین علی نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں 225 بین الاقوامی میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے، انھوں نے 315 وکٹ لینے کے علاوہ 5428 رن بنائے ہیں۔

معین علی، تصویر آئی اے این ایس
معین علی، تصویر آئی اے این ایس 

انگلینڈ کے کرکٹر اور انڈین پریمیر لیگ میں چنئی سپر کنگس کے اسٹار آل راؤنڈر معین علی کو ان کی خدمات کے لیے کوینس برتھ ڈے آنرس میں ’آرڈر آف دی برٹش ایمپایر‘ (او بی ای) سے نوازا گیا ہے۔ ’دی گارجین‘ اور ’پی اے میڈیا‘ نے اس تعلق سے بتایا کہ معین نے گزشتہ سال کے آخر میں ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی سفید گیند کے کیریر سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔

Published: undefined

معین علی نے یہ اعزاز ملنے کے بعد اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ واضح طور سے ایک اعزاز ہے۔ اگر میری کارکردگی سے میرے والدین خوش ہیں، تو یہ میرے لیے بھی خوشی کی بات ہے۔ ساتھ ہی مجھے اپنے شیدائیوں کا بھی ساتھ ملا، جن کی وجہ سے میں اپنی بلے بازی پر کام کر پایا۔‘‘ معین علی نے ساتھ ہی اشارہ دیا ہے کہ اگر انگلینڈ کے نئے ریڈ-بال کوچ برینڈن میک کولم کو ان کی خدمات کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ اس کے لیے تیار رہیں گے۔

Published: undefined

گزشتہ سال ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ہو رہی واپسی کو لے کر معین علی نے کہا کہ انھوں نے آئی پی ایل میں انگلینڈ کے ٹیسٹ کوچ میک کولم کے ساتھ کھیلا تھا اور واقعی میں ان کے کام کرنے کے طریقے کا لطف اٹھایا۔ 34 سالہ معین نے تینوں فارمیٹ میں 225 بین الاقوامی میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے، جس میں 315 وکٹ لینے کے علاوہ 5428 رن بنائے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined