بی جے پی نے نافذ کیا ’مہنگائی بڑھاؤ، کمائی گھٹاؤ‘ ماڈل: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ گھر کا پتہ ’لوک کلیان مارگ‘ رکھ لینے سے لوگوں کا کلیان نہیں ہوتا۔ پی ایم نے ساڑھے 6 کروڑ ملازمین کے حال اور ان کے مستقبل کو بربار کر دیا ہے۔

راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ صرف رہائش گاہ کا نام تبدیل کر لینے سے لوگوں کی فلاح بہبود ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نے کروڑوں ملازمین کا حال اور مستقبل برباد کر دیا ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ گھر کا پتہ ’لوک کلیان مارگ‘ رکھ لینے سے لوگوں کا کلیان نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم نے ساڑھے 6 کروڑ ملازمین کے حال اور ان کے مستقبل کو بربار کرنے کے لئے ’مہنگائی بڑھاؤ، کمائی گھٹاؤ‘ ماڈل کو نافذ کیا ہے۔


خیال رہے کہ حکومت نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا نام تبدیل کر کے ’لوک کلیان مارگ‘ رکھا ہے جبکہ پہلے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا نام ’ریس کورس روڈ‘ ہوا کرتا تھا۔ لوک کلیان کا مطلب عوامی فلاح و بہبود ہوتا ہے۔

غور طلب ہے کہ مودی حکومت نے ملازمین کو جھٹکا دیتے ہوئے پی ایف ’پرووڈنٹ فنڈ‘ پر حاصل ہونے والے سود کی شرح کو 8.5 فیصد سے کم کر کے 8.1 فیصد کر دیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے، جس کے مطابق پی ایف کی شرح سود 40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ملازمین کو پی ایف پر حاصل ہونے والے سود کی شرح 2015-16 میں 8.80 فیصد تھی، جس میں لگاتار کمی کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔