10ویں کے امتحان میں خواتین سے متعلق سوال پر ہنگامہ، پرینکا گاندھی نے پوچھا- ہم بچوں کو کیا پڑھا رہے ہیں؟

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سوال نامہ پر اعتراض کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ 'ناقابل یقین۔ کیا واقعی ہم بچوں کو اتنا بے معنی علم دے رہے ہیں؟

پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سوال نامہ پر اعتراض کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ 'ناقابل یقین۔ کیا واقعی ہم بچوں کو اتنا بے معنی علم دے رہے ہیں؟ واضح طور پر بی جے پی حکومت خواتین کے بارے میں ان زوال پذیر خیالات کی حمایت کرتی ہے۔ ورنہ ایسے سوال سی بی ایس ای کے نصاب میں کیوں شامل ہوں گے؟

سی بی ایس ای بورڈ کی 10ویں کلاس کے انگلش ٹیسٹ کو لے کر کچھ طلباء نے سوشل میڈیا پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ امتحان میں گمراہ کن سوالات پوچھے گئے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سوال نامہ پر اعتراض کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ 'ناقابل یقین۔ کیا واقعی ہم بچوں کو اتنا بے معنی علم دے رہے ہیں؟ ؟ واضح طور پر بی جے پی حکومت خواتین کے بارے میں ان زوال پذیر خیالات کی حمایت کرتی ہے۔ ورنہ ایسے سوال سی بی ایس ای کے نصاب میں کیوں شامل ہوں گے؟


وہیں کانگریس لیڈر لکشمی رامچندرن، جو تمل ناڈو سے ہیں، نے بھی دسویں جماعت کے انگلش ٹیسٹ کو لے کر سوال اٹھائے ہیں۔ لکشمی رام چندرن کا کہنا ہے کہ سی بی ایس ای کے یہاں دسویں جماعت کے سوال نامے میں خواتین کے بارے میں قابل اعتراض باتیں کہی گئی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ سی بی ایس ای نے اپنے ایک پیراگراف میں ایسی باتیں لکھی ہیں، جس میں دکھایا گیا ہے کہ بیوی کو شوہر کے ہر حکم کو ماننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بلا شبہ طور پر بے کار پیراگراف ہے۔ 10ویں سی بی ایس ای بورڈ کے امتحان کے پرچے میں جو دکھائی دیا۔ ہم اپنے بچوں کو کیا سکھا رہے ہیں، سی بی ایس ای کو اپنے بچوں کو اکسانے کے لیے وضاحت اور معافی مانگنی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔