دہلی پھر آلودگی میں بنی نمبر وَن راجدھانی، کیجریوال آلودگی پر کنٹرول میں پوری طرح ناکام: کانگریس

دہلی کاگنریس صدر چودھری انل کمار کا کہنا ہے کہ اینٹی ڈَسٹ کا استعمال  اور کچرا جلانے پر پابندی جیسے اقدام کے باوجود کیجریوال سرکاری مشینری کے مثبت استعمال میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

چودھری انل کمار (کانگریس)
چودھری انل کمار (کانگریس)
user

قومی آوازبیورو

’’راجدھانی دہلی کی زہریلی فضا اور آلودگی کے خطرناک ہوتے حالات کو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال دہلی والوں کے سہارے کم کرنا چاہتے ہیں، جب کہ حکومت کی طرف سے بیان بازی کے علاوہ آلودگی روک تھام کے لیے کئی مثبت اور ٹھوس کارگر کوششیں نہیں ہو رہی ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ دہلی دنیا میں آلودگی کے ٹیبل میں پہلے مقام پر ہے۔‘‘ یہ بیان دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے دیوالی کے بعد زہریلی ہو چکی دہلی کی فضا کے پیش نظر دیا۔

چودھری انل کمار نے کہا کہ ’’کیجریوال کے مطابق دیوالی کے نزدیک پٹاخوں کی وجہ سے آلودگی میں زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے دہلی کے باشندوں نے راجدھانی میں پٹاخے نہیں چلائے، پھر بھی دہلی آلودگی میں نمبر وَن رہا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ دہلی حکومت آلودگی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’دیگر اسباب کے علاوہ پرالی کو آلودگی کی اصل وجہ بتانے والے اروند کیجریوال آخر پنجاب میں پرالی جلانے پر کنٹرول کیوں نہیں کر رہے۔ کیونکہ وہاں پرالی گلانے کی جگہ جلائی جا رہی ہے۔ ڈی-کمپوزر گھول کے استعمال سے پہلے ہی دہلی، پنجاب و ہریانہ میں پرالی جلائی جا رہی ہے۔ راجدھانی میں پٹاخوں کے استعمال کی روک تھام کے باوجود فضائی آلودگی کی حالت خطرناک بنی ہوئی ہے جس سے بزرگوں، بچوں اور کھانسی و دمہ کے مریضوں کو سانس لینے میں دقت ہو رہی ہے۔‘‘


چودھری انل کمار کا کہنا ہے کہ کیجریوال آلودگی روکنے کے لیے دہلی کی عوام سے تعاون کی بیان بازی تو کرتے ہیں، لیکن سرکاری مشینری کا استعمال مثبت طریقے سے نہیں کرتے۔ کیا اینٹی ڈَسٹ کے استعمال، گاڑیوں کی آلودگی کم کرنے، کچرا جلانے پر پابندی، صنعتوں پر لگام لگانے جیسے عمل کے ذریعہ آلودگی کے اہم اسباب پر کنٹرول کرنے کے نام پر صرف اعلان اور بیان دیتے ہیں۔ حقیقت میں سرکاری محکمہ خاموش بیٹھا ہے۔ اتنا ہی نہیں، کناٹ پلیس اور آنند وِہار میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار اسماگ ٹاور بے کار ثابت ہو رہے ہیں۔ دہلی کانگریس صدر کہتے ہیں کہ ’’مصروف دہلی میں آلودگی روک تھام کے لیے کیجریوال کا بیان، کہ ایک بار پھر طاق-جفت، ریڈ آن-گاڑی آف جیسے منصوبے نافذ ہوں گے۔ لیکن یہ فلاپ منصوبے صرف لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش ہوگی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */