کرناٹک کے ’تھپڑباز‘ وزیر کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ، بنگلورو پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لیا

کرناٹک کے وزیر برائے رہائش وی سومنّا نے اس وقت ایک خاتون کو تھپڑ مار دیا تھا جب وہ اپنی شکایت لے کر ان کے پاس پہنچی تھی، اب سومنّا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع ہو گیا ہے۔

کانگریس کے کارکنان مظاہرہ کرتے ہوئے
کانگریس کے کارکنان مظاہرہ کرتے ہوئے
user

قومی آوازبیورو

کرناٹک کے ’تھپڑباز‘ وزیر برائے رہائش وی سومنّا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع ہو گیا ہے۔ بنگلورو میں پیر کے روز کانگریس لیڈران و کارکنان سڑک پر اترے اور وزیر وی سومنّا کے خلاف زوردار مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کر رہے کئی کانگریس لیڈران و کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ ملزم وزیر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

خاتون کو تھپڑ مارے جانے کا یہ واقعہ 22 اکتوبر کا بتایا جاتا ہے جس کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو گئی۔ الزام ہے کہ سومنّا نے گنڈلوپیٹ میں ایک خاتون کو تھپڑ مارا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون مکان سے متعلق اپنی شکایت لے کر رہائشی وزیر کے پاس پہنچی تھی اور اپنے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہی تھی۔ سومنّا نے اس خاتون کی پوری بات سننے کی جگہ اسے تھپڑ لگا دیا۔ حالانکہ اس تھپڑ کے بعد بھی خاتون نے وزیر کے پیر چھوئے اور انصاف کے لیے التجا کرتی ہوئی دکھائی دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔