کھیل

انڈین اولمپک ایسو سی ایشن نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے افسران پر لگائی پابندی، کمیٹی کرائے گی فیڈریشن کا انتخاب

آئی او اے کی ہدایت کے بعد ریسلنگ فیڈریشن نے کہا ہے کہ اسے آئی او اے کے احکامات پر عمل کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، کیونکہ وہ پہلے ہی افسران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>انڈین اولمپک ایسو سی ایشن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

انڈین اولمپک ایسو سی ایشن، تصویر آئی اے این ایس

 

راجدھانی دہلی کے جنتر منتر پر پہلوانوں کا ڈبلیو ایف آئی چیف برج بھوشن کے خلاف دھرنا و مظاہرہ جاری ہے۔ اس درمیان آئی او اے (انڈین اولمپک ایسو سی) نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے جنرل سکریٹری سے سبھی آفیشیل دستاویز اس کی ایڈہاک کمیٹی کو سونپنے کی ہدایت دی ہے تاکہ یہ یقینی ہو سکے کہ فیڈریشن کے کاموں میں موجودہ عہدیداران و افسران کا کوئی کردار نہیں ہے۔

Published: undefined

آئی او اے کی اس ہدایت کے بعد ریسلنگ فیڈریشن کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے آئی او اے کے احکامات پر عمل کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، کیونکہ وہ پہلے ہی افسران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ آئی او اے نے ڈبلیو ایف آئی کے روز مرہ کے کاموں کو کرنے اور اس قومی فیڈریشن کے انتخاب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایڈہاک کمیٹی مقرر کی ہے۔

Published: undefined

یہ ایڈہاک کمیٹی وزارت کھیل کے حکم پر تقرر کی گئی ہے۔ ملک کے مشہور پہلوانوں نے ڈبلیو ایف آئی کے چیف برج بھوشن شرن سنگھ پر خاتون پہلوانوں نے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے اور وہ ان کی گرفتاری کو لے کر جنتر منتر پر دھرنا و مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان پہلوانوں کی حمایت میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی جیسی پارٹیاں بھی آواز بلند کر رہی ہیں اور مرکز کی بی جے پی حکومت کو لگاتار تنقید کا نشانہ بھی بنا رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined