پاکستان

پاکستان کا جھوٹ بے نقاب! کراچی میں رہائش پذیر ہے داؤد ابراہیم

پاکستان سے جب بھی انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا پتہ پوچھا جاتا تو وہ یہی کہتا تھا کہ پاکستان میں نہیں ہے، لیکن پہلی بار پاکستان نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ داؤد ابراہیم کراچی شہر میں رہائش پذیر ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا داؤد ابراہیم کی فائل تصویر

پاکستان ہمیشہ داؤد ابراہیم کے ملک میں موجود ہونے سے انکار کرتا رہا، لیکن بالآخر اس نے اعتراف کر لیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد پاکستان میں ہی ہے۔ پہلی بار پاکستان نے اس بات کو قبول کیا ہے اور دہشت گردوں کی جاری نئی فہرست میں داؤد ابراہیم کا بھی نام شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق جاری کردہ دہشت گردوں کی نئی فہرست میں داؤد ابراہیم کو کراچی شہر میں رہائش پذیر بتایا گیا ہے۔

Published: undefined

دراصل پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 'گرے لسٹ' سے باہر آنے کے مقصد سے دہشت گردوں کی ایک نئی فہرست جاری کی ہے اور ان سبھی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کے روز جاری فہرست میں 88 ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں اور دہشت گرد حافظ سعید، مسعود اظہر کے ساتھ ساتھ داؤد ابراہیم اور ان کے آقاؤں پر سخت مالیاتی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ پاکستان نے ان سبھی کی ملکیتوں کو ضبط کرنے اور بینک اکاؤنٹس کو سیل کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔

Published: undefined

پاکستان کے ذریعہ جاری فہرست کی جو کاپی میڈیا ذرائع میں دیکھنے کو مل رہی ہیں اس میں داؤد ابراہیم کا پتہ 'وہائٹ ہاؤس، کراچی' بتایا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہو گیا ہے کہ اب تک پاکستان داؤد ابراہیم کو بچاتا رہا اور جھوٹ بولتا رہا کہ وہ پاکستان میں موجود نہیں۔ لیکن اب اس کا جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ داؤد ابراہیم ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ اس نے 1993 میں ممبئی میں بم دھماکہ کروائے تھے اور اس کے بعد وہ فیملی سمیت ممبئی سے فرار ہو گیا۔ داؤد کا نام ہندوستان کی موسٹ وانٹیڈ لسٹ میں ہے۔ ہندوستان نے کئی مرتبہ دعویٰ کیا کہ داؤد پاکستان میں ہی ہے، لیکن ہر بار پاکستان اس سے انکار کرتا رہا۔ اب جب کہ اس کے کراچی میں رہائش پذیر ہونے کی باتیں سامنے آئی ہیں تو دیکھنے والی بات یہ ہے کہ اس کی گرفتاری کے لیے پاکستان کیا کچھ کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined