پاکستان

عید کی چھٹیوں میں عمران خان پر ایک اور حملہ کا منصوبہ! سابق وزیر اعظم پاکستان کا دعویٰ

عمران خان نے کہا کہ ’’میرے خلاف دوبارہ آپریشن کا منصوبہ بنایا جا ریا ہے۔ خدشہ ہے کہیں خون خرابا نہ ہو۔ یہ مجھے گرفتار کرنا نہیں بلکہ قتل کرنا چاہتے ہیں‘‘۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس 

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں انہیں قتل کیا جا سکتا ہے۔ سابق وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ ان کی زمان پارک، لاہور میں واقع رہائش گاہ پر ان پر قتل کرنے کی نیت سے حملہ کرنے کی پختہ اطلاع موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرے خلاف دوبارہ آپریشن کا منصوبہ بنایا جا ریا ہے۔ خدشہ ہے کہیں خون خرابا نہ ہو۔ یہ مجھے گرفتار کرنا نہیں بلکہ قتل کرنا چاہتے ہیں‘‘۔

Published: undefined

پاکستانی میڈیا کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنے خلاف مقدمات کے اندراج اور تادیبی کارروائیوں کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران یہ بیان دیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ بیان دے سکتے ہیں کہ پرانے معاملے پر نئی ایف آئی آر درج کرکے کارروائی نہیں کریں گے۔

Published: undefined

وکیل پنجاب حکومت نے جواب دیا کہ یہ سوال بھی اٹھے گا کہ درخواست گزار اس کیس میں ریلیف لینے خود آیا ہے اور جب درخواست گزار کو بلایا جاتا ہے تب پیش نہیں ہوتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے روسٹرم پر آکر کہا کہ آخری بار آپ نے آپریشن روکا تھا لیکن پولیس نے گھر پر توڑ پھوڑ کی۔ مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ عید پر زمان پارک میں آپریشن دوبارہ ہوگا۔ مجھے خوف ہے وہاں خون خرابا ہوگا۔ میں اس لئے آپ کو کہہ رہا ہوں کہ عدالت پولیس کو آپریشن سے روکے۔

Published: undefined

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو پتہ ہے کہ پہلے آپریشن کیسے ہوا تھا۔ یہاں تو جنگل کا قانون ہے۔ انہیں تو توہین عدالت کا خوف بھی نہیں رہا۔ یہ لوگ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں کہ ہار جائیں گے۔ یہ مجھے گرفتار کرنے بلکہ قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آپ کی عدالت سے حکم گیا اگلے دن انھوں نے حملہ کر دیا۔ یہ واضح طور پر توہین عدالت تھی۔ 6 دن گھر میں ہوں گا اور مجھے علم ہے کہ انہوں نے حملہ کرنا ہے۔ میں اس خون خرابے کو روکنا چاہتا ہوں اور ہمارے پاس کوئی اور راستہ موجود نہیں ہے اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں روکا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined