ملک کو پہلا ایپل اسٹور ہوا حاصل، ٹم کک نے خود کیا گاہکوں کا استقبال

ہندوستان کا پہلا ایپل اسٹور آج ممبئی کے باندرہ-کُرلا کمپلیکس میں کھل گیا ہے، اسٹور کا افتتاح ایپل کے سی ای او ٹم کک نے کیا۔ ٹم کک خود بھی ایپل اسٹور میں آئے اور گاہکوں کا استقبال کیا۔

<div class="paragraphs"><p>ایپل ممبئی اسٹور /&nbsp; Getty Images</p></div>

ایپل ممبئی اسٹور / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ہندوستان کا پہلا ایپل اسٹور آج ممبئی کے باندرہ-کُرلا کمپلیکس میں کھل گیا ہے۔ اس اسٹور کا افتتاح ایپل کے سی ای او ٹم کک نے کیا۔ ٹم کک نے اسٹور کے دروازے کھول کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ باہر آنے کے بعد ٹم کک نے ہاتھ ہلا کر منتظر لوگوں کا استقبال کیا۔

ٹم کک بذات خود ایپل اسٹور پر آنے والے صارفین کو خوش آمدید کہا۔ باندرہ-کرلا کمپلیکس کے نئے ایپل اسٹور میں جشن منایا جا رہا ہے۔ اس دوران ایپل کا عملہ پرجوش نظر آیا۔ ٹم کک نے خود تمام عملے میں جوش و خروش بھر دیا ہے۔ شروع میں لوگوں میں ٹم کک کے ساتھ سیلفی لینے کی ہوڑ مچ گئی۔ خیال رہے کہ ایپل کا ممبئی اسٹور 28000 مربع فٹ کے علاقے میں بنایا گیا ہے۔


ٹم کک بعد میں دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ مرکزی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر راجیو چندر شیکھر سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد ٹم کک جمعرات کو دہلی میں ایپل کے اسٹور کا افتتاح بھی کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔