دیگر ممالک

’چین سے مقابلہ کے لیے امریکہ کو ہندوستان کا ساتھ ضروری‘، نکی ہیلی کی دونوں ملکوں سے جلد کشیدگی ختم کرنے کی اپیل

ریپبلکن رہنما نے ہندوستان کو صدر ٹرمپ کی روسی تیل کو لے کر فکرمندی کو سنجیدگی سے لینے اور جلد سے جلد وائٹ ہاؤس کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا حل نکالنے کی بات کہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نکی ہیلی (فائل)/ آئی اے این ایس</p></div>

نکی ہیلی (فائل)/ آئی اے این ایس

 
IANS_DL_RPT

اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر اور ریپبلکن رہنما نکی ہیلی نے کہا ہے کہ ہندوستان کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی روسی تیل کو لے کر فکرمندی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور جلد سے جلد وائٹ ہاؤس کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا حل نکالنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی دو سب سے بڑی جمہوریت کے درمیان دہائیوں کی دوستی اور گڈوِل موجودہ کشیدگی سے آگے بڑھنے کی مضبوط بنیاد دیتی ہے۔

Published: undefined

ہیلی نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر کیے گئے اپنے پوسٹ میں کہا کہ تجارتی اختلاف اور روسی تیل درآمد جیسے معاملوں پر بات چیت ضروری ہے لیکن ہمیں اس بات کو نہیں بھولنا چاہیے کہ سب سے اہم ہمارے مشترکہ مقاصد ہیں۔ چین کا سامنا کرنے کے لیے امریکہ کے پاس ہندوستان کی شکل میں ایک دوست ہونا ہی چاہیے۔

Published: undefined

ریپبلکن رہنما نے آگے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان حال کے دنوں میں کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔ ہندوستان کے ذریعہ بڑی مقدار میں روسی تیل خریدنا ولادیمیر پوتن کے یوکرین پر حملے کو اقتصادی مدد دے رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ نے ہندوستان کو 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کی وارننگ دی ہے۔ یہ قدم ان 25 فیصد ڈیوٹیز کے اوپر ہے جو ہندوستانی اشیا پر پہلے سے لگائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان روایتی طور سے دنیا کی سب سے پروٹیکشنسٹ معیشت میں سے رہا ہے۔

Published: undefined

حال ہی میں ’نیوز ویک‘ میں لکھے اپنے ایک مضمون میں ہیلی نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کو چین جیسا نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ چین نے بھی روس سے تیل خریدا ہے، لیکن اسے اب تک کسی طرح کی پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ اگر امریکہ اور ہندوستان کے رشتے خراب ہوتے ہیں تو یہ 25 سال کی پیش رفت کو برباد کر دے گا اور چین کو بڑا فائدہ مل جائے گا۔

Published: undefined

ہیلی نے کہا کہ ہندوستان امریکہ کے لیے بے حد ضروری ہے تاکہ چین سے سپلائی چَین کو ہٹایا جا سکے۔ کئی ایسی مصنوعات ہیں جنہیں امریکہ میں فوراً بڑے پیمانے پر بنانا ممکن نہیں ہے، جیسے کپڑا، سستے موبائل فون اور سولر پینل، ان کا متبادل صرف ہندوستان ہی دے سکتا ہے۔  

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined