دیگر ممالک

لبنان: بیروت دھماکہ میں مہلوکین کی تعداد 200 پہنچی، 7 ہزار سے زائد زخمی

بیروت بندرگاہ پر گزشتہ ہفتہ ہوئے دھماکہ میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 200 تک پہنچ گئی ہے۔ اس حادثہ میں زخمیوں کی تعداد بھی جو پہلے 4 ہزار سے زائد بتائی جا رہی تھی، اب بڑھ کر 7 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

بیروت میں ہونے والے زبردست دھماکہ کی تباہ کاری کا منظر/ تصویر یو این آئی
بیروت میں ہونے والے زبردست دھماکہ کی تباہ کاری کا منظر/ تصویر یو این آئی 

لبنان کی راجدھانی بیروت کے بندرگاہ پر گزشتہ ہفتہ ہوئے اندوہناک دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 200 پہنچ گئی ہے۔ اس کی جانکاری پیر کے روز لبنان کی راجدھانی کے گورنر ماروان اباؤد نے دی۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اباؤد نے کہا کہ درجنوں لوگ اب بھی لاپتہ ہیں، ان میں سے کئی غیر ملکی ملازمین ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

Published: 10 Aug 2020, 8:46 PM IST

اس درمیان فوج نے دھماکہ کے مرکز بندرگاہ پر اپنی تلاش اور بچاؤ مہم کو بند کر دیا ہے۔ نئے اعداد و شمار دو دن بعد سامنے آئے ہیں، کیونکہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے لوگوں سے پولس کا تصادم ہو گیا تھا۔ اس معاملے میں ایک کابینہ وزیر اور کئی اراکین پارلیمنٹ نے استعفیٰ دے دیا جس کے باوجود لوگوں کی ناراضگی ختم نہیں ہوئی۔ لوگوں نے لیدروں پر سیاسی ملی بھگت اور بدانتظامی کا الزام عائد کیا ہے۔

Published: 10 Aug 2020, 8:46 PM IST

قابل ذکر ہے کہ دھماکہ کے بعد سے شہر میں ہزاروں لوگ متاثر ہوئے مکانوں میں رہ رہے ہیں۔ کئی کے گھر میں کھڑکی اور دروازے بھی نہیں بچے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے اس بحران کے وقت میں لوگوں کو فوراً کھانا اور ہیلتھ سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بین الاقوامی ڈونرس نے اتوار کو فرانس کے صدر امینوئل میکرون کے ذریعہ منعقد ایک ورچوئل میٹنگ میں لبنان کے لیے 297 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ فنڈ لبنان کے لوگوں کو براہ راست دیے جائیں گے۔ لبنان کے افسران نے کہا ہے کہ یہ حادثہ 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ کے دھماکہ ہونے سے ہوا ہے، جسے چھ سال سے بغیر کسی سیکورٹی کے رکھا گیا تھا۔

Published: 10 Aug 2020, 8:46 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Aug 2020, 8:46 PM IST