لبنان: بیروت بندرگاہ دھماکہ معاملہ میں مزید 3 سینئر افسران گرفتار

گرفتار اہلکاروں میں محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل بدری دہر، سابق کسٹم ڈائرکٹر شفیق مرحی اور بیروت پورٹ کے ڈائرکٹر جنرل حسن کوریتیم شامل ہیں۔

لبنان دھماکہ، تصویر یو این آئی
لبنان دھماکہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بیروت: لبنان کی راجدھانی بیروت میں بندرگاہ پر ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے سلسلے میں مزید تین سینئرافسران کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لبنانی اٹارنی جنرل جج غسان الخوری نے ہفتے کے روز ان افسران کو گرفتار کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گرفتار اہلکاروں میں محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل بدری دہر، سابق کسٹم ڈائرکٹر شفیق مرحی اور بیروت پورٹ کے ڈائرکٹر جنرل حسن کوریتیم شامل ہیں۔ ان افسران کو منگل کے روز بیروت کے جہاز پر دو بڑے دھماکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل 16 افرادکو حراست میں لیے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ ایل بی سی ریڈیو نشریات نے اپنی رپورٹ میں 16 لوگوں کی گرفتاری سے متعلق خبر دی تھی۔ اس حادثہ کے تعلق سے حسن کوریتیم نے بتایا تھا کہ وہ بندرگاہ پر بڑی مقدارمیں بارود رکھے جانےسے آگاہ تھا لیکن اس خطرہ (دھماکہ) کے پیش نظر وہ انجان تھا۔ قابل ذکر ہے کہ منگل کی شام 6 بج کر 10 منٹ پر بیروت بندرگاہ پر دو خوفناک بم دھماکوں میں تقریباً 200 افراد ہلاک اور چار ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔