دیگر ممالک

تباہ ہونے کے دہانے پر افغانستان کا بینکنگ نظام، طالبان حکومت سے صارفین میں گھبراہٹ

افغانستان کی معیشت پہلے ہی بدحال تھی، لیکن اگست میں طالبان کے قبضے کے بعد مغربی ممالک نے بین الاقوامی فنڈ کو فریز کر دیا ہے جس سے افغانستان کی ملکیت ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے پاس پہنچ سکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

افغانستان میں بینکنگ نظام کی حالت انتہائی خراب ہے۔ بی بی سی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسلامک بینک آف افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو سید موسیٰ کلیم الفلاحی نے کہا ہے کہ ملک کی مالیاتی صنعت ’وجود کے بحران‘ کی زد میں ہے اور صارفین میں گھبراہٹ قائم ہے۔

Published: undefined

بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال سید موسیٰ کلیم کابل میں بدعنوانی کے سبب دبئی میں ہیں۔ انھوں نے دبئی سے ہی بولتے ہوئے کہا کہ ’’اس وقت بڑے ڈیبٹ ہو رہے ہیں۔ بینک سے صرف ڈیبٹ ہو رہے ہیں، بیشتر بینک کام نہیں کر رہے ہیں اور پوری خدمات نہیں دے رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

اگست میں طالبان کے کنٹرول میں آنے سے پہلے ہی افغانستان کی معیشت عدم استحکام کی حالت میں تھی۔ لیکن طالبان کے قبضہ کے بعد سے مغربی ممالک نے بین الاقوامی فنڈ کو فریز کر دیا ہے، جس سے افغانستان کی ملکیت عالمی بینک اور بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس پہنچ سکتی ہے۔

Published: undefined

مجموعی طور پر بین الاقوامی دولت اور غیر ملکی امداد حاصل کرنا افغانستان کے وجود کی کنجی ہے۔ لیکن امریکہ جیسے ممالک نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ کام کرنے پر غور کرنے کو تیار ہیں، لیکن یہ کچھ شرائط پر منحصر ہوگا، جس میں خواتین اور اقلیتوں کو ساتھ لے کر ایک مشترکہ حکومت کی تشکیل اور حقوق انسانی کے تئیں عزائم شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined