دیگر ممالک

لبنان: بیروت میں پھر اندوہناک حادثہ، زمین پر آگ کی لپٹیں اور آسمان میں دھواں ہی دھواں

جائے وقوع پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بندرگاہ کے کئی ویڈیوز سامنے آئے ہیں جن میں لوگ اِدھر اُدھر بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لبنان کی راجدھانی بیروت ایک بار پھر زبردست حادثہ کا گواہ بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ابھی ایک مہینے پہلے ہی دو بھیانک دھماکوں سے بیروت دہل گیا تھا اور تقریباً 200 لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی، اور اب بیروت میں بندرگاہ پر آگ کی لپٹوں کے ساتھ آسمان میں دھوئیں کا غبار دیکھا گیا۔ حالانکہ ابھی تک اس حادثہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر سامنے نہیں آئی ہے، لیکن اچانک سے لگی آگ کے بعد لوگوں میں افرا تفری پیدا ہو گئی ہے اور آس پاس کی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

Published: 10 Sep 2020, 7:29 PM IST

واقعہ جمعرات کی دوپہر کا ہے جب اچانک لوگوں نے زمین پر آگ کی لپٹیں دیکھیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے آسمان میں دھواں ہی دھواں پھیلتا ہوا نظر آنے لگا۔ جائے وقوع پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں پہنچ گئیں اور پھر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔ سوشل میڈیا پر بیروت بندرگاہ کی کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں لوگ اِدھر اُدھر بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Published: 10 Sep 2020, 7:29 PM IST

ابھی تک حادثہ کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ وہاں ایندھن اور ٹائر جلائے جا رہے تھے جس نے خطرناک شکل اختیار کر لی۔ لبنانی فوج کے حوالے سے میڈیا میں ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ آگ گودام میں لگی ہے جہاں تیل اور ٹائر رکھے گئے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کا کام جاری ہے اور اس مہم میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

Published: 10 Sep 2020, 7:29 PM IST

مقامی ٹی وی چینلوں سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق بندرگاہ کے نزدیک جن کمپنیوں کے دفاتر ہیں، ان کے ملازمین کو علاقے سے باہر جانے کے لیے کہہ دیا گیا ہے۔ بندرگاہ کے پاس سے گزرنے والی اہم سڑک کو بھی فوج نے بند کر دیا ہے۔

Published: 10 Sep 2020, 7:29 PM IST

قابل ذکر ہے کہ تقریباً ایک مہینے پہلے 4 اگست کو بیروت بندرگاہ پر دو زبردست دھماکے ہوئے تھے جن میں تقریباً 200 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ کچھ خبروں کے مطابق اُس حادثہ میں نصف شہر جل کر خاک ہو گیا تھا۔ اب ایک بار پھر بندرگاہ میں آتشزدگی کے واقعہ نے لوگوں کو پرانے حادثہ کی یاد تازہ کر دی۔ حالانکہ تازہ واقعہ میں ابھی تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Published: 10 Sep 2020, 7:29 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Sep 2020, 7:29 PM IST

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر

  • ,
  • ’کانگریس نے سخت قانون بنا کر نوجوانوں کو پیپر لیک سے آزادی دلانے کا عزم کیا ہے‘، نیٹ پیپر لیک معاملہ پر راہل گاندھی کا رد عمل