خبریں

مکہ مسجد دھماکہ پر فیصلہ سنانے والے جج کا استعفیٰ نامنظور

حیدرآباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ان کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے ان کی 15 دن کی عرضی بھی مسترد کردی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: حیدرآباد کی مکہ مسجد بم دھماکہ معاملے کا فیصلہ سنانے کے چند گھنٹوں بعد ہی استعفیٰ دینے والےخصوصی این آئی اے عدالت کے جج رویندر ریڈی کے استعفیٰ کے معاملہ میں اہم موڑ سامنے آیا ہے کیونکہ ان کا استعفیٰ حیدرآباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے مسترد کردیا ہےاور ان کی15 دن کی عرضی بھی مسترد کرتے ہوئے ان کو فوری ڈیوٹی سے رجوع ہونے کی ہدایت دی ہے ۔جس کے بعد جج رویندر ریڈی نے ڈیوٹی جوئن کر لی ہے۔

Published: 19 Apr 2018, 1:11 PM IST

رویندر ریڈی نے استعفیٰ کی وجوہات ذاتی قرار دی تھیں۔ وکلا کے ایک گوشے کاماننا ہے کہ اس کیس سے متعلق ان پر دباوؤ تھا۔ تلنگانہ جج ایسو سی ایشن کے صدر رہ چکے رویندر ریڈی کو 2016 میں اس وقت حیدرآباد ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا جب اے پی اور تلنگانہ کے درمیان جوڈیشل افسروں کے الاٹمنٹ کے خلاف انہوں نے دیگر ان کے ساتھ احتجاج کیا تھا۔ مکہ مسجد معاملہ میں فیصلہ سنانے کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کے استعفیٰ نے لوگوں کو حیرت زدہ کردیا تھا۔

Published: 19 Apr 2018, 1:11 PM IST

واضح رہے کہ 18 مئی 2008 کو نماز جمعہ کے دوران تاریخی مکہ مسجد میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں 9 افراد کی موت ہو گئی تھی جبکہ 58 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس معاملہ میں 10 افراد کو ملزمان بنایا گیا تھا جن میں سے ایک کی موت ہو چکی ہے۔ این آئی اے نے اس کیس کی جانچ اپنے ہاتھ میں لےلی تھی۔ این آئی اے نے عدالت کے سامنے مضبوط ثبوت پیش نہیں کئے جس کی وجہ سے تمام ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔

Published: 19 Apr 2018, 1:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Apr 2018, 1:11 PM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ