قومی خبریں

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی گھر میں گرنے سے زخمی، اسپتال سے چھٹی ملی

ممتا بنرجی کے اہل خانہ کے مطابق وہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد جنوبی کولکاتا کے علاقے کالی گھاٹ میں واقع اپنے گھر پہنچی تھیں۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے انہیں ڈسچارج کر دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی پیشانی پر جمعرات کی شام سنگین چوٹ آئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے یہ معلومات دی ہیں۔ ٹی ایم سی کی سربراہ بنرجی کو ایک سرکاری ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کے کچھ ٹانکے لگائے گئے اور طبی معائنہ کیا گیا۔ بعد میں ڈاکٹروں نے انہیں چھٹی دے دی۔ ہسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد بنرجی کو گھر لے جایا گیا۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ممتا بنرجی کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔ وزیر اعظم نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا، "میں ممتا دیدی کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔" وہیں، راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا، ’’میں دعا کرتا ہوں کہ ممتا جی کو طاقت ملے اور وہ بہت جلد صحت یاب ہوں۔‘‘

Published: undefined

ممتا بنرجی کے اہل خانہ کے مطابق وہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد جنوبی کولکاتا کے علاقے کالی گھاٹ میں واقع اپنے گھر پہنچی تھیں۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ ٹی ایم سی نے ایک پوسٹ میں لکھا، ’’ہماری صدر ممتا بنرجی شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ براہ کرم ان کے لئے دعا کریں۔‘‘ پارٹی نے ممتا بنرجی کی تصاویر بھی پوسٹ کیں، جن میں ان کی پیشانی سے خون بہہ رہا ہے۔

Published: undefined

ٹی ایم سی ذرائع کے مطابق پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ممتا کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا۔ ممتا کے بھائی کارتک بنرجی نے ایک بنگالی نیوز چینل کو بتایا، ’’وہ گھر کے اندر گر گئیں۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ ان کے ماتھے سے خون بہہ رہا تھا اور انہیں ٹانکے لگائے گئے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined