قومی خبریں

اتراکھنڈ: چمولی میں کار 300 میٹر گہری کھائی میں گری، 5 افراد کی موت

حادثہ برہی-نجمولا شاہراہ پر گاڑی گاؤں کے قریب جمعہ کی شام پیش آیا۔ سبھی مہلوکین گولم گاؤں کے رہنے والے تھے جن کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں برہی-نجمولا شاہراہ پر گاڑی گاؤں کے قریب ایک کار کے 300 میٹر گہری کھائی میں گر جانے سے 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ جمعہ کو شام تقریباً 6:30 بجے ہوا۔ اطلاع ملنے پر چمولی تھانہ سے پولیس موقع پر پہنچی جس کے بعد راحت اور بچاؤ کام شروع کیا گیا۔

Published: undefined

چمولی کے سینئر ایس پی سرویش پنوار نے بتایا کہ چمولی تھانہ کو اطلاع ملی کہ سیاہ رنگ کی ایک آلٹو کے-10 کار جس کا رجسٹریشن نمبر یو۔کے 11 بی 3638 ہے، نجمولا گھاٹی کے گاڑی گاؤں کے قریب سڑک سے نیچے گر گئی۔ یہ کار پگنا گاؤں میں ایک شادی کی تقریب سے لوٹ رہی تھی۔ اسی دوران ڈرائیور اس پر سے توازن کھو بیٹھا اور کار سڑک سے اتر کر تقریباً 300 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔

Published: undefined

پولیس افسر نے بتایا کہ کار میں پانچ لوگ سوار تھے۔ یہ گولم گاؤں کے رہنے والے تھے۔ ان سبھی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مہلوکین کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ حادثے کی چھان بین جاری ہے۔ پولیس کی جانچ ٹیم یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ابھی 12 اپریل کو ہی ٹہری گڑھوال ضلع کے دیو پریاگ کے پاس الکنندہ ندی میں مہندرا تھار سڑک سے اتر کر 200 میٹر کی گہرائی میں گر گئی تھی۔ اس حادثے میں ایک ہی کنبہ کے چار اراکین سمیت پانچ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ معلوم ہو کہ اتراکھنڈ میں ہر سال 1000 سے زیادہ سڑک حادثے ہوتے ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں خطرناک، گھماؤدار اور تنگ سڑکیں اکثر خچرے کو بڑھا دیتی ہیں۔ خاص کر مانسون اور سردیوں کے موسم میں خراب حد نظر کی وجہ سے سڑکوں پر سفر کرنا بے حد خطرناک ہو جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined