دہلی میں بارش نے گرمی سے دلائی راحت، کئی ریاستوں میں آندھی-طوفان کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری

نریلا، پیتم پورہ اور میور وِہار سمیت موسم نگرانی اسٹیشنوں نے 0.5 ملی میٹر بارش درج کی ہے۔ اس ہفتے دہلی سمیت یوپی، ہریانہ اور پنجاب وغیرہ ریاستوں میں آندھی-طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

دہلی کے کئی علاقوں میں جمعہ کی شام تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی۔ اطلاع کے مطابق نریلا، پیتم پورہ اور میور وِہار سمیت موسم نگرانی اسٹیشنوں نے 0.5 ملی میٹر بارش درج کی۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس ہفتے یوپی سمیت دہلی، ہریانہ اور پنجاب وغیرہ ریاستوں میں آندھی-طوفان کے ساتھ بارش ہوتی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج بھی بادل چھائے رہیں گے۔ ابھی بہت ہلکی بارش ہو رہی ہے اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر بھر میں اسی رفتار کے ساتھ ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے۔ شام تک ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی طوفان، بجلی اور 50-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد بھری آندھی چلنے کے آثار ہیں۔


اتر پردیش کے 40 سے زیادہ ضلعوں میں آندھی-پانی اور ژالہ باری کا زبردست اثر دیکھنے کو ملا۔ یوپی کے کئی ضعلوں میں آندھی کی وجہ سے بجلی سپلائی ٹھپ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے کی وجہ سے جمعہ کی رات اور ہفتہ کو کئی ضلعوں میں گرج-چمک کے ساتھ بارش ہونے کا پورا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مغربی اتر پردیش کے کئی ضلعوں میں آواز کے ساتھ بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

جمعہ کو اگلے 24 گھنٹوں میں باگیشور، چمولی، دہرہ دون، پتھوراگڑھ، رودر پریاگ، ٹہری گڑھوال، اُتر کاشی سمیت اتراکھنڈ کے کچھ مقامات پر گرج کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی آنے والے مضبوط ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ہماچل پردیش میں 18 اپریل سے 21 اپریل کے درمیان ریاست کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کر چکا ہے۔ محکمہ کے مطابق اس ویسٹرن ڈسٹربنس کا اثر ریاست پر پڑنے کی امید ہے، جس کے نتیجے میں زیادہ تر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی اور اونچائی والے علاقوں میں بھاری بارش ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔