شرد پوار کی بگڑی طبیعت، پونے کے روبی اسپتال میں داخل

شرد پوار اس وقت راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ ایوان بالا میں یہ ان کی دوسری مدت کار ہے، وہ اپریل 2020 میں مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

شرد پوار کی طبیعت بگڑ گئی ہے، انہیں پونے کے روبی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ طیارہ حادثہ میں بھتیجے اجیت پوار کے انتقال کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے شرد پوار ممبئی، پونے اور بارامتی کا دورہ کر رہے تھے۔ پارٹی کارکنان بھی مسلسل ان سے ملاقات کرنے آ رہے تے۔ اس درمیان سوموار کو ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ اس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، اس دوران این سی پی (ایس پی) سربراہ شرد پوار کے ساتھ ان کی بیٹی سپریہ سولے بھی موجود تھیں۔

واضح رہے کہ پیر (9 فروری) کی صبح سے ہی شرد پوار کو کھانسی ہو رہی تھی۔ ایسے میں انہیں اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پونے کے روبی اسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ جانچ کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ شرد پوار اسپتال میں ہی رہیں گے یا انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ 12 دسمبر 1940 کو پیدا ہوئے شرد پوار ابھی 85 سال کے ہیں۔ اس عمر میں بھی وہ سیاسی طور پر کافی فعال ہیں اور اپنی پارٹی کا کام دیکھتے ہیں۔ ان کی یہ فعالیت ان کی پارٹی کارکنان کے لیے کسی مثال سے کم نہیں ہے۔ کئی لیڈر انہیں اپنا رول ماڈل مانتے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ شرد پوار اس وقت راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ ایوان بالا میں یہ ان کی دوسری مدت کار ہے۔ وہ اپریل 2020 میں مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ وہ 72-1967، 78-1972، 80-1980، 90-1985 اور 91-1990 تک وہ رکن اسمبلی رہے۔ 18 جولائی 1978 سے 17 فروری 1980، 62 جون 1988 سے مارچ 1990، مارچ 1990 سے 25 جون 1991 اور 6 مارچ 1993 سے 14 مارچ 1995 تک وہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔