قومی خبریں

بالی ووڈ چھوڑنے کے سوال پر بولیں اُرمیلا، انڈسٹری میں دھماکے دار واپسی کے لیے تیار!

اپنے کیرئیر کو یاد کرتے ہوئے اُرمیلا کہتی ہیں کہ میری سب سے بڑی کامیابی یہی رہی کہ میں ایک ہی قسم کے کردار میں کبھی نہیں پھنسی۔ میں نے خود کو توڑا اور ہر بار ایک نئی امیج بنائی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

 اُرمیلا ماتونڈکرکے گزشتہ 5 سال سے زیادہ عرصے سے پردہ سیمیں سے غائب رہنے کی وجہ سے مسلسل قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ انہوں نے بالی ووڈ چھوڑ دیا ہے لیکن اب اُرمیلا نے ان تمام افواہوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ معروف اداکارہ کا کہنا ہے انہوں نے کبھی اداکاری چھوڑی ہی نہیں بلکہ وہ ایسے کرداروں کا انتظار کر رہی تھیں جو ان کی صلاحیتوں کے ساتھ انصاف کرسکیں۔

Published: undefined

اُرمیلا نے انکشاف کیا کہ اب انہیں ایک بار پھر اچھی اور دلچسپ پیشکشیں موصول ہو رہی ہیں۔ وہ جلد ہی اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ اُرمیلا نے پرجوش انداز میں کہا کہ اب پھرسے سیٹ پر واپس آنے اور زبردست واپسی کرنے کا وقت آگیا ہے۔

Published: undefined

’ایچ ٹی‘ کے ساتھ بات چیت میں اُرمیلا نے بتایا کہ کیا انہوں نے واقعی بالی ووڈ چھوڑ دیا تھا؟۔ ’بلیک میل‘ کے بعد اُرمیلا 2022 میں ڈی آئی ڈی سپر مامس سیزن 3 میں جج کے طور پر نظر آئی تھیں لیکن وہ کوئی مکمل اداکاری کا پروجیکٹ نہیں تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ لوگوں کو کیوں لگتا ہے کہ وہ اب کام نہیں کرنا چاہتیں، تو اُرمیلا نے واضح طور پر کہا کہ میں ہمیشہ سے اپنے کام کے بارے میں سلیکٹیو رہی ہوں، اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ میں فلمیں نہیں کر رہی ہوں تو میں انہیں قصوروار نہیں ٹھہرا سکتی لیکن سچ یہ ہے کہ میں نے کبھی اداکاری نہیں چھوڑی۔

Published: undefined

اُرمیلا نے بتایا کہ وہ اوٹی ٹی پلیٹ فارمز کے بارے میں بہت پرجوش ہیں کیونکہ وہ نئے کرداروں اور انواع کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوٹی ٹی نے اداکاروں کے لیے نئی دنیا کھول دی ہے۔ ایسے جذبات اور کردار ہیں جن کی پہلے تلاش نہیں کی گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ایک اوٹی ٹی شو کی شوٹنگ پوری کرچکی ہیں جو شاید اگلے سال ریلیز ہو گا۔

Published: undefined

 1991 میں ’نرسنہا‘ سے مرکزی اداکارہ کے طور پر ڈیبیو کرنے والی اُرمیلا نے رنگیلا، جدائی، ستیہ، کون، بھوت اور پنجر جیسی یادگار فلموں میں کام کیا ہے۔ اپنے کیرئیر کو یاد کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ میری سب سے بڑی کامیابی یہی رہی کہ میں ایک ہی قسم کے کردار میں کبھی نہیں پھنسی۔ میں نے خود کو توڑا اور ہر بار ایک نئی امیج بنائی۔

Published: undefined

اُرمیلا تسلیم کرتی ہیں کہ انڈسٹری میں تنخواہوں کا ڈھانچہ 90 کی دہائی کے مقابلے میں بہتر ہوا ہے لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنی فیس کے بارے میں کبھی شکایت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس دور کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھی۔ کچھ فلموں میں مجھے اپنے مرد ساتھی اداکاروں سے زیادہ معاوضہ دیا گیا تھا۔ ان کا ماننا ہے کہ تنخواہوں میں تفاوت جیسے مسائل کو صرف ایک نقطہ نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے کیونکہ گزشتہ 30 سالوں میں پوری صنعت بدل چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined