قومی خبریں

امریکہ: ڈینور میں برفانی طوفان سے تباہی، دو ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ

امریکہ کے کولوراڈو کی راجدھانی ڈینور میں زبردست برفانی طوفان کے سبب دو ہزار سے زائد پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ برفانی طوفان کے پیش نظر لوگوں کو بہت ضروری کام ہونے پرہی گھر سے نکلنے کی صلاح دی گئی ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: امریکہ کے جنوبی میدانی علاقہ میں برفباری کے ساتھ آنے والے برفانی طوفان کے سبب گاڑیوں کی آمد و رفت کے ساتھ ایئر ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے۔ امریکہ کے کولوراڈو کی راجدھانی ڈینور میں برفانی طوفان کے سبب 2000 سے زیادہ پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

نیشنل ویدر سروس نے ڈینور میں زبردست برفانی طوفان کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی دوپہر تک ڈینور میں 18 سے 24 انچ برفباری ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ فرنٹ رینج تلہٹی میں 30 انچ تک برفباری کا امکان ہے۔ برفانی طوفان کے پیش نظر کولوراڈو محکمہ ٹریفک نے بھی لوگوں سے بہت ضروری کام ہونے پر ہی گھر سے نکلانے کی صلاح دی ہے۔

Published: undefined

ڈینور میں برفانی طوفان کے سبب ایک طرف جہاں سڑک کا ٹریفک متاثر ہوا ہے تو وہیں ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ ترجمان ایملی ولیمز نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح ایئرپورٹ پر رش رہا لیکن دن میں تقریباً 750 پروازیں منسوخ ہو گئیں اور اتوار کے لیے بھی تقریباً 130 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ فروری میں امریکہ کے ٹیکساس میں خطرناک برفانی طوفان سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔ طوفان اور سردی کی وجہ سے 21 افراد کی موت ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined