قومی خبریں

برطانیہ بی بی سی کی فنڈنگ ​​میں کرے گا کٹوتی

ایڈیشنل کلچر سکریٹری لوسی پاول نے کہا ’’وزیراعظم کا خیال ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹنگ کرنے والوں کو سبق ملنا چاہیے، خاص طور پر جب وہ آزاد ہو جائیں‘‘۔

بی بی سی، تصویر آئی اے این ایس
بی بی سی، تصویر آئی اے این ایس 

لندن، 17 جنوری (یو این آئی) برطانیہ نے آ ئندہ دو سال کے لئے بی بی سی کی فنڈنگ روکنے کے ساتھ ہی 2027 میں نشریاتی چینل کا لائسنس ختم کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ کی ثقافتی سکریٹری ناڈین ڈوریز نے یہ اطلاع دی۔ ثقافتی سکریٹری ناڈین ڈوریز کی جانب سے اتوار کو یہ اعلان کیے جانے کے بعد ایڈیشنل کلچر سکریٹری لوسی پاول نے کہا ’’وزیراعظم کا خیال ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹنگ کرنے والوں کو سبق ملنا چاہیے، خاص طور پر جب وہ آزاد ہو جائیں‘‘۔

Published: undefined

دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ’آپریشن ریڈ میٹ‘ کے درمیان کیا گیا ہے تاکہ بورس جانسن کی پریمیئر شپ کو بچایا جا سکے۔ دریں اثنا کووڈ- 19 پابندیوں کے باوجود برطانیہ کے وزیر اعظم کے ویسٹ منسٹر میں پارٹی کرنے کے الزامات کے سلسلے میں متعدد اراکین پارلیمنٹ ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ایسی خبریں آئی ہیں کہ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے درکار 54 ووٹوں میں سے 35 ووٹ پہلے سے ہی موجود ہیں، حالانکہ اصل تعداد ہوشیدہ رکھی گئی ہے۔

Published: undefined

پچھلے ہفتے وزیر اعظم نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ 20 مئی 2020 کو انہوں نے جس ’برنگ یو اون بوز‘ پارٹی میں شرکت کی وہ کووڈ-19 کے ضابطوں کے خلاف تھی، جبکہ اس سے قبل انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران کوئی پارٹی نہیں ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined