وزیر اعظم مودی آج رات ورلڈ اکنامک فورم کے پروگرام سے کریں گے خطاب

اس تقریب میں صنعت کے سرکردہ رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی شرکت بھی نظر آئے گی، جو آج دنیا کو درپیش اہم چیلنجز پر غور و خوض کریں گے اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
i

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو یعنی آج ہندوستانی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے عالمی اقتصادی فورم کی ڈاؤوس کانفرنس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 'دنیا کی موجودہ صورتحال' پر خطاب کریں گے۔ حکومتی ریلیز کے مطابق یہ ورچوول پروگرام 17 سے 21 جنوری تک چلے گا۔

مختلف سربراہان مملکت جو اس تقریب سے خطاب کریں گے ان میں جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو، یوروپی کمیشن کے صدر ارسووا وان ڈیر لیئن، آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن، انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو، اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ، عوامی جمہوریہ چین کے صدر ژی جن پنگ اور دیگر شامل ہیں۔

اس تقریب میں صنعت کے سرکردہ رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی شرکت بھی نظر آئے گی، جو آج دنیا کو درپیش اہم چیلنجز پر غور و خوض کریں گے اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔