سنتوں نےتیاگی -نرسنگھانند کی گرفتاری پر حکومت کی مذمت کی

ملک کا کوئی بھی سادھو سنت قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ دباؤ میں سنتوں کے خلاف مقدمے درج کیے جا رہے ہیں۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اتراکھنڈ کے ہریدوار میں دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقریر کے سلسلے میں جتیندر نارائن تیاگی (وسیم رضوی) کی گرفتاری کے بعد احتجاج (اَنشن -ہڑتال) کرتے سوامی یتی نرسنگھا نند کو گرفتار کرنے پر اتوار کے روز ہوئی ’پرتیکار سبھا‘ (احتجاجی پروگرام)میں سنتوں (سادھوؤں) نے ریاستی حکومت کی مذمت کی۔

’پرتیکارسبھا‘میں دھرم سنسد کے آرگنائزر سوامی آنند سوروپ نے کہا کہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار جتیندر نارائن تیاگی سماجی نقطہ نظر سے اونچامقام رکھتے ہیں۔ وہیں مہامنڈلیوشوریتی نرسنگھا نند گری بھی ایک قابل احترام سنت (سادھو) ہیں۔ سنت سناتن دھرم کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملک کا کوئی بھی سنت (سادھو) قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ دباؤ میں سنتوں (سادھوؤں) کے خلاف جس طرح سے مقدمے درج کیے گئے اور حکومت نے ہجومی نظام کے اثر میں آکر سادھوؤں کے خلاف دباؤ بنانے کے لیے آنن فانن میں ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی وہ اس بات کی عکاس ہے کہ سنتوں کے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سادھوؤں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش میں ایک سوچی-سمجھی سازش کے تحت قابل اعتراض ڈھنگ سے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس سے سنتوں میں شدید غیظ و غضب ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔