قومی خبریں

عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سماعت پھر ملتوی، اب 31 جنوری کو سماعت کرے گا سپریم کورٹ

دہلی فسادات سے متعلق مقدمات کے سلسلے میں جیل میں قید طالب علم رہنما عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک مرتبہ پھر ملتوی ہو گئی ہے

عمر خالد
عمر خالد 

نئی دہلی: دہلی فسادات سے متعلق مقدمات کے سلسلے میں جیل میں قید طالب علم رہنما عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک مرتبہ پھر ملتوی ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب سپریم کورٹ میں اس معاملہ پر 31 جنوری کو سماعت ہوگی۔ بی بی سی ہندی کی رپورٹ کے مطابق سینئر وکیل سی یو سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ وہ سماعت کے لیے تیار تھے لیکن عدالت کی بنچ صرف ایک بجے تک ہی بیٹھنی تھی۔ ایسے حالات میں اس کیس کی سماعت کے لیے وقت نہیں مل سکا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 31 جنوری کو کرنے کو کہا ہے تاکہ کیس کی سماعت کا وقت ہو۔‘‘ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت 10 جنوری کو ہونی تھی۔ تاہم یہ سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سال 2023 میں ایک دن بھی سماعت نہیں ہو سکی تھی۔

Published: undefined

سپریم کورٹ میں سابقہ سماعت کے دوران عمر خالد کی طرف سے پیش سینئر وکیل کپل سبل نے جسٹس بیلا ایم ترویدی کی سربراہی والی بنچ سے درخواست کی کہ وہ طے شدہ سماعت کو اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیں۔ اس بنچ میں جسٹس پنکج متھل بھی شامل ہیں۔ جسٹس ترویدی نے سینئر وکیل سے کہا، ’’ہم کوئی التوا نہیں دیں گے۔‘‘

Published: undefined

تاہم، سبل اور دیگر سینئر وکلاء کے بار بار سمجھانے کے بعد بنچ نے التوا کی درخواست کو قبول کر لیا اور کیسز کے پورے بیچ کی سماعت 24 جنوری کو مقرر کی۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ وہ اگلی تاریخ تک ملتوی کرنے کی کسی درخواست پر غور نہیں کرے گی۔

یاد رہے کہ طالب علم رہنما اور سماجی کارکن عمر خالد ستمبر 2020 سے جیل میں قید ہیں۔ ان پر فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں تشدد بھڑکانے کا الزام ہے۔ ان کے خلاف دہلی پولیس کی جانب سے دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined