قومی خبریں

تلنگانہ: عید سادگی کے ساتھ منائیں، جمعیۃ علماء ہند کی اپیل

جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر سادگی سے منائیں لیکن سادگی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اپنے پاس موجود نئے یا عمدہ کپڑے بھی نہ پہنیں بلکہ روایتی شاپنگ اور ٹھاٹ باٹ سے احتراز کریں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد (تلنگانہ) کے اراکین عاملہ کا اہم اجلاس زیر صدارت مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد منعقد ہوا، اس اجلاس میں لاک ڈاؤن کے دوران جمعیۃ کی جانب سے تاحال کی گئی تمام فلاحی ورفاہی خدمات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

Published: undefined

اس دوران کہا گیا کہ آج مغرب سے رمضان المبارک کا اخیر عشرہ شروع ہونے جا رہا ہے جس کی رمضان کے دیگر عشروں کے بالمقابل خصوصی فضیلت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں خود بھی عبادت کے لئے کمر کس لیتے اور اہل خانہ کو بھی اس سے بھرپور استفادہ کی تلقین کرتے تھے اس لئے اس عشرہ میں خوب عبادات کا اہتمام کرنا چاہیے۔

Published: undefined

اس عشرہ کی ایک اہم ترین عبادت ’اعتکاف‘ ہے جو کہ فرض کفایہ ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران تمام مساجد میں بشمول امام ومؤذن چار تا پانچ افراد کی اجازت ہے لہذا ہر محلہ کی مسجد میں انہی متعینہ افراد میں سے کوئی سنت اعتکاف کی نیت سے مسجد میں بیٹھ جائے اس میں کوئی قانونی پیچیدگی ہے نہ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی۔

Published: undefined

جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر سادگی سے منائیں لیکن سادگی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اپنے پاس موجود نئے یا عمدہ کپڑے بھی نہ پہنیں بلکہ تکلفات، روایتی شاپنگ اور ٹھاٹ باٹ سے حتی الامکان احتراز کریں اور ہر قسم کے غیر ضروری اخراجات سے بچتے ہوئے اپنے اڑوس پڑوس کے مستحقین کا خیال رکھیں۔

Published: undefined

عیدالفطر کے لئے ابھی مکمل دس روز باقی ہیں لہذا نماز عیدالفطر کے متعلق کسی بھی قسم کی بے چینی یا الجھن میں پڑنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے بلکہ ملکی حالات پر گہری نظر رکھنے والے اکابر مفتیان کرام کے موقف کا انتظار کریں۔ جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد عیدالفطر کے موقع پر بڑے پیمانے پر مستحقین میں ’عید کٹس‘ کے تقسیم کا منصوبہ رکھتی ہے جن کی تقسیم کا بہت جلد آغاز عمل میں آئے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined