تیجسوی یادو / ویڈیو گریب
پٹنہ: بہار اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف تیجسوی یادو نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ 16 اضلاع کا دورہ کریں گے، جہاں حالیہ ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ نہیں جا سکی تھی۔ یہ یاترا کانگریس کے تحت راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی گئی تھی، جس میں تیجسوی نے بھی سرگرمی سے شرکت کی تھی۔
تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست میں نظم و نسق کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ پٹنہ اور کھگڑیا میں 24 گھنٹوں کے اندر دو قتل ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ’’بہار کی سڑکیں خون سے سرخ ہو گئی ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔‘‘
Published: undefined
تیجسوی یادو کے مطابق، کھگڑیا میں ان کے ایک ایم ایل اے کے ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، جب کہ اس سے پہلے پٹنہ میں آر جے ڈی لیڈر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ نظم و نسق کے ساتھ ساتھ تیجسوی نے بدعنوانی پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’انجینئروں کے گھروں سے کروڑوں کی رقم برآمد ہو رہی ہے اور پولیس تھانوں سے لے کر اعلیٰ سطح کی بیوروکریسی تک بدعنوانی عام ہو چکی ہے۔’’
راگھوپور میں ہوئی ایک ہلاکت کو سیاسی فائدے سے جوڑنے والے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ ’’یہ سوچ شرمناک ہے کہ انصاف کے بجائے سیاسی نفع نقصان پر بحث کی جا رہی ہے۔ ایسے افراد نائب وزیر اعلیٰ بننے کے لائق نہیں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کانگریس کے اے آئی جنریٹڈ ویڈیو پر اٹھے تنازعہ پر بی جے پی کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اصل مقصد عوام کو جرائم، بدعنوانی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے بھٹکانا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یاد دلایا کہ ’’بی جے پی نے سب سے زیادہ خواتین کی توہین کی ہے، وزیراعظم مودی کے ریمارکس اس کی مثال ہیں۔‘‘
وزیراعظم نریندر مودی، امت شاہ اور جے پی نڈا کے بہار دوروں پر حملہ کرتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ ’’یہ سب الیکشن آتے ہی آ جائیں گے لیکن بعد میں بہار کو بھول جائیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined