قومی خبریں

دلتوں کی بہبود کے لئے سونیا نے اُدھو ٹھاکرے کو لکھا خط، شیوسینا نے کیا خیر مقدم

شیوسینا ترجمان سنجے راؤت نے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی نے کوئی ایسا ایجنڈا پیش کیا ہے جو مہاراشٹر اور ریاست کے لوگوں کے مفاد میں ہے تو، اس کا خیرمقدم کیا جانا چاہیے۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی / تصویر آئی اے این ایس
کانگریس صدر سونیا گاندھی / تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: شیو سینا نے آج کانگریس سربراہ سونیا گاندھی کے مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو لکھے گئے خط کا خیرمقدم کیا ہے جس میں دلتوں اور قبائلیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی نے کوئی ایسا ایجنڈا پیش کیا ہے جو مہاراشٹر اور ریاست کے لوگوں کے مفاد میں ہے تو، اس کا خیرمقدم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کوئی دباؤ کی سیاست نہیں ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سونیا گاندھی نے مہارشٹر میں شیوسینا کانگریس اور راشٹروادی کانگریس پارٹیوں پر مشتمل مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے قیام کے بعد پہلا خط لکھا ہے جو ریاست کے سیاسی افق پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined