قومی خبریں

شری امرناتھ یاترا: تقریباً 6 ہزار یاتری پوتر گپھا کی طرف روانہ

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خشک و سازگار موسمی حالات کے بیچ منگل کی صبح یاتریوں کے ایک اور قافلے کو دونوں بیس کیمپوں پہلگام اور بالتل سے پوتر گپھا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔

شری امرناتھ یاترا، تصویر آئی اے این ایس
شری امرناتھ یاترا، تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: شری امرناتھ جی یاترا کا سلسلہ مذبی جوش و جذبے سے جاری رہتے ہوئے زائد از ساڑھے پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل قافلہ منگل کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع پوتر گپھا کے درشن کے لئے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے روانہ ہوگیا۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خشک و سازگار موسمی حالات کے بیچ منگل کی صبح یاتریوں کے ایک اور قافلے کو دونوں بیس کیمپوں پہلگام اور بالتل سے پوتر گپھا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 2 ہزار ایک سو 43 یاتریوں جن میں 682 خواتین، 40 سادھو اور 10 بچے شامل ہیں، بالتل بیس کیمپ سے پوتر گپھا کی طرف روانہ ہوگئے اور اس کے علاوہ بالتل سے557 یاتریوں کو چاپر کے ذریعے پوتر گپھا پہنچایا گیا۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ زائد از تین ہزار یاتری ننون پہلگام بیس کیمپ سے پوتر گپھا کی طرف روانہ ہوگئے۔ قابل ذکر ہے کہ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک قریب تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کیے ہیں۔ اس یاترا کے دوران اب تک 51 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جن میں آٹھ جولائی کو بالتل کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے میں جان بحق ہونے والے 15 یاتری بھی شامل ہیں۔ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر

  • ,
  • رام مندر پر چلے گا بلڈوزر! پی ایم مودی کے اشتعال انگیز بیان سے کھڑگے ناراض، الیکشن کمیشن سے کیا کارروائی کا مطالبہ