قومی خبریں

آج پھر ہوئی شرد پوار اور پرشانت کشور کی ملاقات، 15 دنوں کے اندر تیسری میٹنگ

پرشانت کشور اور شرد پوار کے درمیان تازہ ملاقات کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ انھوں نے بند کمرے میں تقریباً ایک گھنٹے تک بات چیت کی۔ اس میٹنگ سے سیاسی گلیاروں میں ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔

پرشانت کشور اور شرد پوار، تصویر آئی اے این ایس
پرشانت کشور اور شرد پوار، تصویر آئی اے این ایس 

سیاسی میدان میں اپنی اسٹریٹجی کے لیے مشہور پرشانت کشور نے آج ایک بار پھر این سی پی سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی۔ پندرہ دنوں کے اندر یہ دونوں کے درمیان تیسری ملاقات ہے جس کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں ہلچل کافی بڑھ گئی ہے۔ یہاں قابل غور ہے کہ ایک دن قبل ہی آٹھ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران شرد پوار کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے تھے اور انھوں نے کئی اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Published: undefined

پرشانت اور پوار کے درمیان تازہ ملاقات کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ان کی میٹنگ تقریباً ایک گھنٹے تک چلی۔ ذرائع کے مطابق پوار کے دہلی واقع رہائش پر پرشانت کشور نے ان سے بند کمرے میں ملاقات کی۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت میں اہم کردار نبھانے والے پرشانت نے 11 جون کو ممبئی میں پوار کی رہائش پر دوپہر کے کھانے پر ان سے ملاقات کی تھی، اور دوسری بار گزشتہ پیر کے روز ان دونوں کی میٹنگ ہوئی تھی۔

Published: undefined

پوار کے ساتھ لگاتار ہو رہی پرشانت کشور کی میٹنگ نے بی جے پی کے خلاف تیسرا محاذ کھڑا کیے جانے کی قیاس آرائیوں کو ہوا دے دی ہے۔ پوار نے منگل کو دہلی میں اپنی رہائش پر آٹھ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور ان میں ترنمول کانگریس، سماجوادی پارٹی، عام آدمی پارٹی، راشٹریہ لوک دل اور بایاں محاذ پارٹی شامل تھیں۔ حالانکہ اس میٹنگ میں حصہ لینے والے لیڈروں نے کہا تھا کہ یہ سابق وزیر مالیات اور ترنمول کانگریس کے نائب صدر یشونت سنہا کے ذریعہ بنائے گئے ’راشٹریہ منچ‘ کی یکساں نظریات والے لوگوں کی ’غیر سیاسی‘ ملاقات تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined