قومی خبریں

دہلی کے رام لیلا میدان میں ’کسان گرجن ریلی‘، 50 ہزار سے زیادہ جمع ہوں گے کسان

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ایم ایس پی پر اپنا وعدہ پورا کرے۔ نیز زراعت کو جی ایس ٹی سے آزاد کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم کسان سمان ندھی کی رقم کاشتکاری کی بڑھتی ہوئی لاگت کے تناسب سے بڑھائی جائے۔

کسان گرجن ریلی
کسان گرجن ریلی NJ

بھارتیہ کسان سنگھ کی 'کسان گرجن ریلی' آج دہلی کے رام لیلا میدان میں ہونے جا رہی ہے۔ دہلی پولیس کو کسان گرجن ریلی میں تقریباً 50 ہزار کسانوں کی شرکت کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے پیش نظر دہلی کے کئی راستوں پر ٹریفک جام کی صورتحال ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

کسانوں کے مطالبات

کسانوں کا مطالبے ہیں کہ حکومت ایم ایس پی پر اپنا وعدہ پورا کرے۔ نیز زراعت کو جی ایس ٹی سے آزاد کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی بھارتیہ کسان یونین کا مطالبہ ہے کہ پی ایم کسان سمان ندھی کی رقم کاشتکاری کی بڑھتی ہوئی لاگت کے تناسب سے بڑھائی جائے، اناج میں سبسڈی کے ساتھ ساتھ کسانوں کو ڈی بی ٹی کے ذریعے مالی امداد دی جائے۔ اس کے ساتھ کسانوں کو ان کی پیداوار کے لئے کاروبار کرنے کا لائسنس دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کئی راستوں کو بدلا گیا، ٹریفک پولیس نے لوگوں کو دیا مشورہ

دہلی ٹریفک پولیس نے رام لیلا میدان کے آس پاس کے کئی راستوں کے رخ کو موڑ دیا ہے۔ ساتھ ہی، ٹریفک پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھر سے نکلنے سے پہلے تمام راستوں کو چیک کرلیں، تاکہ وہ ٹریفک جام میں پھنسنے سے بچ سکیں۔ دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق مہاراجہ رنجیت سنگھ مارگ، میردرد چوک، دہلی گیٹ، جواہر لعل نہرو مارگ، منٹو روڈ، کملا مارکیٹ سے ہمدرد چوک، اجمیری گیٹ، بھاوبھوتی مارگ، پہاڑ گنج چوک، چمن لال مارگ پر روٹ ڈائیورشن کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined