ممبئی: کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے لاکھوں خستہ حال اور پریشان مزدور جب ایک تکلیف دہ اور لمبے انتظار کے بعد کسی طرح اپنےاپنے وطن واپسی کے لیے ٹرینوں پر سوار ہوئے، تو وطن واپس لوٹنے کی خوشی میں ان کے چہرے دمک رہے تھے، مگر ان کی یہ خوشی ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی اور بد انتظامی کے باعث دوبارہ پریشانی میں بدل گئی، جب انھیں یہ پتہ چلا کہ وہ جس جگہ کے لیے روانہ ہوئے تھے اس جگہ جانے کا ریلوے نے راستہ تبدیل کر دیا ہے اور اب وہ اپنے مقام پر کب پہنچے گے انھیں پتہ نہیں اور ان کا یہ سفر "رام بھروسے" کا سفر ثابت ہو رہا ہے۔
Published: 23 May 2020, 10:11 PM IST
ذرائع کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں ہندوستانی ریلوے نے مہاراشٹر اور گجرات روانہ ہونے والی متعدد خصوصی ٹرینوں کے راستوں کو اچانک تبدیل کردیا ۔ پچھلے کچھ دنوں میں دو ہمسایہ ریاستوں اترپردیش اور بہار کے لئے روانہ ہونے والی کم از کم 13 ٹرینوں کے طے شدہ راستوں کو بدل دیا گیا اور اپنی منزل مقصود کو پہنچے کے لئے دوبارہ ان کا راستہ بدل دیا۔ اور ان میں سوار مسافروں کو چونکا دیا۔
Published: 23 May 2020, 10:11 PM IST
ان میں وہ خصوصی ٹرینیں شامل ہیں جو جلگاؤں (مہاراشٹرا) ، گجرات کے سورت، ادھنہ، والساڈ اور انکلیشور کے لیے، کونکن ریلوے، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس، لوکمانیا تلک ٹرمینس، تھانہ، وسائی روڈ، پنویل، کلیان، پونے، ناسک، منماڈ، اکولہ، احمد نگر، اورنگ آباد، جالنہ، بھساول، سے روانہ ہوئی ہیں یا ان کے لئے روانہ ہونے والی ہیں۔
Published: 23 May 2020, 10:11 PM IST
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوپی، بہار، مغربی بنگال جھارکھنڈ، وغیرہ کے لیے نیا راستہ بلاسپور جارسگوڈا۔ورکیلہ سے ہو کر گزرے گی۔ ان واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے، مغربی ریلوے کے چیف ترجمان رویندر بھکر نے کہا کہ اصل منصوبہ بند راستہ اٹارسی-مانکک پور-پنت پنت دین دیال اپادھیائے کے راستے سے تھا۔
رویندر بھکر نے یو این آئی کو بتایا کہ " گزشتہ دو روز سے اس سیکٹر میں بہت زیادہ ٹریفک ہے اور ٹرینوں میں کئی گھنٹوں کی تاخیر ہو رہی ہے۔ لہذا خصوصی ٹرینوں کی تیز رفتار حرکت کے لئے ایک متبادل راستہ تیار کیا گیا ہے۔" ریلوے حکام نے بتایا کہ مختلف ریلوے زون کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روٹ کی تبدیلی کا نوٹس لیں اور عملہ اور گارڈ کا فوری بندوبست کریں۔ بہت زیادہ ٹریفک کے علاوہ اٹارسی روٹ پر اڈیشہ و مغربی بنگال کو متاثر کرتے والے طوفان کے خدشات پیش نظر موسم کی خراب صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھی یہ تبدیلی کی گئی۔
Published: 23 May 2020, 10:11 PM IST
تاہم ، ریلوے کی جانب سے کی گئی ان تبدیلیوں کے باعث مہاراشٹر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران دو مہینوں تک پھنس جانے کے بعد اپنے گھروں تک پہنچنے کے لئے آنے والے مسافروں کے لئے بڑی پریشانی پیدا کردی ہے۔ گورکھپور کے ایک طالب علم وشال سنگھ نے اپنی حالت زار افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے پاس بچوں کے لئے کھانا، پانی یا دودھ نہیں ہے، درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ہم بچا ہوا باسی اور خراب کھانا کھا رہے ہیں جو ہم ممبئی سے جمعرات کے روز روانہ ہوتے وقت اپنے ساتھ لیا تھا۔ اگر کوئی بیمار پڑتا ہے تو مزید پریشانی ہوگی۔ "
Published: 23 May 2020, 10:11 PM IST
ضلع گونڈا (یوپی) سے تعلق رکھنے والے بھائندر (تھانہ) میں ایک پرنٹنگ پریس ملازم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے 10 رکنی کنبے کے ساتھ ہیں جس میں نابالغ بچوں سمیت کسی کے لئے دودھ ، کھانا یا پانی نہیں ہے۔ موریا نے کہا ، "بیت الخلاء مکمل طور پربند کر دیئے گئے ہیں۔ ٹرینوں میں بیت الخلا صاف کرنے یا پانی کو بھرنے کے لئے کوئی عملہ اور سیکورٹی نہیں ہے،" ان دونوں نے کہا کہ جب مایوس مسافر خوراک اور پانی کی خریداری کے لئے راستوں سے گزرنے والے اسٹیشنوں پر اترتے ہیں ، تو ان کے ساتھ بدسلوکی اور بدتمیزی کی جاتی ہے اور ان کا پیچھا کیا جاتا ہے اور کوئی ان کے ساتھ تعاون نہیں کرتا ہے۔ ہم ایک نہ ختم ہونے والے "رام بھروسے" سفر پر ہیں۔
Published: 23 May 2020, 10:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 May 2020, 10:11 PM IST